انسداد پولیو مہم کاخصوصی مرحلہ 26ستمبر سے کراچی کے مخصوص علاقوں اور بلوچستان میں شروع ہورہی ہے ۔
پولیوجیسے موذی مرض سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
صرف پولیو کے قطرے اور ویکسین کے ذریعے ہی پولیو جیسےلاعلاج مرض سے بچا جاسکتا ہے۔
کراچی کی 39یوسیز کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیو وائرس بلدیہ ٹاؤن، گڈاپ، ناظم آباد اور کیماڑی کی یوسیز میں پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ، بلوچستان کے 5 ہائی رسک اضلاع میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 26 ستمبرسے چلائی جائے گی
جس میں ،کوئٹہ،پشین،چمن ،قلعہ عبداللہ اور ژوب کے علاقے شامل ہیں۔
واضح رہے رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں
جس کے باعث مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیووائرس کے خطرہ کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ بچوں کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔
کراچی کے مخصوص علاقوں سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں پولیوکی خصوصی مہم 26ستمبر سے 30ستمبر تک جاری رہے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب