اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہر لاہور کی سبزی منڈیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں

جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر مختلف بیماریوں کے پھیلاو کا سبب بننے لگے

شہر لاہور کی سبزی منڈیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں، جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر مختلف بیماریوں کے پھیلاو کا سبب بننے لگے

شہریوں اور دوکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے

یہ ہے لاہور بادامی باغ کی مرکزی سبزی منڈی، جہاں نہ صرف شہر بلکہ نواحی علاقوں سے بھی عوام خرید و فروخت کیلئے پہنچتی ہے،

صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث سبزی منڈی مسائل کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے

سبزی خریدنے آئے،، شہری کہتے ہیں،، جب بھی آئیں،، کوڑا اور کچرا موجود ہوتا ہے،، تعفن کے باعث گزرنا بھی محال ہے

 شاہد، اقبال، سبزی منڈی سے ہم نے کھانے کے لیئے سامان لے کر جانا ہوتا ہے لیکن یہاں سے تو سبزی کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی لے کر جا رہے ہیں

صرف شہری ہی نہیں سبزی منڈی کی تاجر برادری بھی صفائی کا اہتمام نہ ہونے پر نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ متعدد بار حکام کو اطلاع دی لیکن کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے
شاکر، اسلم، آپ دیکھیں ادھر ہمارا اپنا بیٹھنے کا دل نہیں کرتا تو گاہک ادھر کیا آئے گا، سبزیاں لے کر آتے ہیں تو گندے پانی کی وجہ سے وہ بھی خراب ہو جاتی ہیں

شہری کہتے ہیں کہ حکومت منڈیوں میں صفائی کا بالخصوص اہتمام کرے تاکہ عوام با آسانی اشیائے خورونوش کی خریداری کر سکیں۔

%d bloggers like this: