جنوری 7, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ گدائی کی کاروائی ملزم سے چرس برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی ہدایت کے مطابق

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اسی طرح تھانہ انچارج چوکی لاری اڈاہ

محمد حنظلہ معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم مظہر عباس ولد محمد شریف کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے

مزید کاروائی شروع کر دی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سٹی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کے ویژن کے

مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے منشیات سے پاک معاشرہ کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ چوٹی کی کاروائی جوئے کے اڈاہ پر ریڈ کر کے متعدد جواریوں کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ،مقدمہ درج ۔

ایڈیشنل انسپکٹر ساوتھ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو

ناکام بنانے کے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی

طرح ایس ایچ او تھانہ چوٹی احسان الحق نے بتایا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ نجیب اللہ چنگوانی

جس نے جوئے کا اڈاہ کھول رکھا ہے اور جواء کرا رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی معہ

ٹیم نے کامیاب ریڈ کر کے 12 جواری جنمیں حسنین، فرحان، لیاقت، ملازم، اختر، اللہ بچایا،

فاروق, مرتضی، نجیب، پرویز، آصف،فاروق اور بابر کو جوا کھیلتے ہوۓ رنگے ہاتھوں

گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی 40ہزار سے زائد رقم اور موبائل فونز وغیرہ برآمد کرکے

ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم

کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، تھانہ ریتڑہ

پولیس نے دوران ریڈ 15 جواری گرفتار کر کے داو پر لگی رقم برآمد کر لی، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر ساوتھ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سماج دشمن عناصر

کے گرد گھیرا تنگ، جواریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ محمد یوسف SI

نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب ریڈ کر کے تاش جواء کھیلتے ہوئے 15 جواری عزیز، حفیظ

اللہ، غلام یسین، غلام عباس، غلام فرید، شاہنواز، عبدالمجید، عصمت اللہ، رحمت اللہ،فاروق

وغیرہ سمیت 15 کس جواریوں کو گرفتار کر کے داو پر لگی رقم 44 ہزار روپے سے زائد

اور موبائل فونز وغیرہ قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت

مقدمہ درج کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ محمد یوسفSI کا کہنا تھا کہ علاقہ تھانہ ریتڑہ میں جرائم پیشہ عناصر

اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری رہے گا اور علاقہ تھانہ ریتڑہ

میں امن و امان کی صورت تحال قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

اور میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف

اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویزن لیاقت علی چٹھہ نے جنوبی پنجاب کی بڑی درگاہ حضرت سخی سرور کا دورہ کیا۔دربار حضرت سخی سرور پر حاضری دیتے ہوئے

چادر اور تاج پوشی کرتے ہوئے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف قاضی اظہر آمین، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف شمشیر احمد سے بر یفنگ لی۔

معززین کے ساتھ ملکر زائرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے مجاوران اور زائرین کے مسائل سنتے ہوئے خصوصی احکامات جاری کیے۔

مجاوران اور زائرین نے کمشنر ڈیرہ لیاقت علی چٹھہ کا سخی سرور درگاہ پر فوکس رکھنے رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے

خراج تحسین پیش کیا ۔زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف قاضی اظہر آمین ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف شمشیر احمد نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی درگاہ کی طرف سے دستار بندی کی م

حکمہ اوقاف کی طرف سے زائرین کو فراہمی کی جانیوالی سہولیات بارے میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف قاضی اظہر آمین نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو بریف کیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ دربار حضرت سخی سرور پر محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

درگاہ حضرت سخی سرور کچھ کاموں کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ دربار حضرت سخی سرور بڑی درگاہ خصوصی توجہ دی ہوئی ہے۔

زائرین اور مجاروان ہر ممکن سہولیات ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف فراہم کرے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے جناح فیملی پارک میں پہلے اوپن ائیر جم کاافتتاح کر دیا گیا،ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے اوپن ائیر جم کا افتتاح کیا۔

سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان کے پارکوں میں بھی عوام کو بہترین سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے حنیف خان پتافی نے جناح فیملی پارک کا دورہ کیا

انہوں نے جناح فیملی پارک میں پودا بھی لگایا افتتاح کے موقع پر ایم پی اے حنیف خان پتافی کا کہنا تھا کہ

سپورٹس کے حوالے سے حکومت پنجاب بھر پور کام کر رہی ہے ڈی جی خان مین کل چار اوپن ائیر جم پارکوں مین بنائے جا رہے ہیں

دیگر تین اوپن ائیر جم کا افتتاح جلد کیا جائے گا ایم پی اے حنیف خان پتافی کاکہنا تھا کہ اوپن ائیر جم میں وہ تمام سہولیات میسر ہے جو کہ

ایک جدید جم میں ہوتی ہیں۔شہری یہاں آ کر جم کی سہولت مفت حاصل کر سکتے ہیں

ایم پی اے حنیف خان پتافی نے پارک کو بہتر کرنے کے حوالے سے بھی ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات جاری کیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

سخی سرور کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلئے ٹائم لائن دے دی گئیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے

چوٹی بالا ، سخی سرور روڈ کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے روڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔چوٹی بالا سے سخی سرور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے افسران نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو مکمل بریف کیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی چوٹی بالا سے سخی سرور روڈ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کی افسران کو روڈ تعمیر پر بہترین میٹریل کو یقینی بنانے کا بھی حکم کیا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

سخی سرور سے چوٹی بالا تک روڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا تحفہ ہے۔

روڈ کی تعمیر سے فاصلے کم اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے سخی سرور میں بین الصوبائی شاہراہ کے نزدیک پہلے پارک کی تعمیر کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

انہوں نے پارک کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا ہے پارک اور رقبہ کے حوالے سے محکمہ مال کے افسران نے بریف کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ دراہمہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور منشیات فروش سے 1260گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ نے کارواٸی کرتے ہوۓ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد عارف نے کہا کہ منشیات فروش محمد اسماعیل ولد اللہ بخش جو کہ چرس فروخت کرتا ہے

مخبر کی اطلاع پر کارواٸی کرتے ہوۓ 1260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم بھاگ جانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author