نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ویٹ لفٹر نوح بٹ نے آئندہ سال ہونیوالی ایشیئن گیمز کے لیے تیاری شروع کردی

مجموعی طور پر چار سو پچیس کلوگرام تک وزن اٹھا لیا ،،، میگا ایونٹ جیتنے کے لیے وزن میں مزید اضافے کے لیے کوشاں

قومی ویٹ لفٹر نوح بٹ نے آئندہ سال ہونیوالی ایشیئن گیمز کے لیے تیاری شروع کردی

مجموعی طور پر چار سو پچیس کلوگرام تک وزن اٹھا لیا ،،، میگا ایونٹ جیتنے کے لیے وزن میں مزید اضافے کے لیے کوشاں

کہتے ہیں سٹرینتھ برقرار رکھنے کے لیے خوراک پر لاکھوں روپے خرچہ آتا ہے ،،، انٹرنیشنل ٹریننگ اور معیاری خوراک سے میڈل یقینی بنایا جاسکتا ہے

کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں ایک سو نو پلس کیٹیگری میں چار سو پانچ کلوگرام ریکارڈ وزن اٹھانے کے بعد گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ویٹ لفٹر کی نظر ایشین گیمز پر مرکوز ہے

نوجوان ویٹ لفٹر نے اپنے گھر پر ٹریننگ بھی شروع کردی ہے

آئندہ سال ستمبر اکتوبر میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے لیے قومی ویٹ لفٹر نے چار سو پچیس

کلوگرام سے زائد وزن اٹھانے کی ٹھان رکھی ہے

 نوح دستگیر بٹ ،، قومی ویٹ لفٹر ،، "میں پاکستان میں چار سو پچیس کے جی تک اٹھا چکا ہوں ،، میں نے کامن ویلتھ میں دو سو پچیس اٹھایا تھا ،،، میری کوشش ہے کہ اس سے زیاہ اٹھاوں تاکہ ایشین اور اولمپیکس میں جیت سکوں”

نوح دستگیر بٹ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے دس لاکھ روپے خرچہ آیا تھا

ایشین گیمز اور اولمپیکس کے لیے،،، اچھی ڈائیٹ اور فارن ٹریننگ کی ضرورت ہے

،، قومی ویٹ لفٹر ،،، "دس ہزار ڈیلی کا خرچا ہے ایشن گیمز اور اولمپیکس میں تو مزید ڈائیٹ بڑھانی پڑیگی ،،، فارن کوچنگ کی بھی ضرورت ہوتی ہے”

ویٹ لفٹر کے والد غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ وہ نوح بٹ کی صلاحتیوں سے بخوبی واقف  اور اسے مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے

غلام دستگیر ،، والد نوح بٹ ،،، "یہ جب چھوٹا تھا تو اس نے گاڑی کو کھینج لیا تھا ،،، یہ پاکستان کے لیے بہت سے میڈل لاسکتا ہے”

پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ویٹ لفٹر کو انٹرنیشنل ٹریننگ دلوانے کی یقین دہانی کرارکھی ہے جبکہ بین الاقوامی معیار کا ویٹ لفٹنگ سامان بھی اتھلیٹ کو جلد مہیا کیا جائیگا

About The Author