مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلئینگ کنڈیشنز کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی

کیچ آوٹ ہونے کی صورت میں نیا آنیوالا بیٹر سٹرائیکر اینڈ پر باولر کا سامنا کریگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلئینگ کنڈیشنز کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی ،،، کیچ آوٹ ہونے کی صورت میں نیا آنیوالا بیٹر سٹرائیکر اینڈ پر باولر کا سامنا کریگا

،،،،چاہے دوران کیچ بیٹرز نے ایک دوسرے کو کراس بھی کیوں نہ کرلیا ہو،،،، بال پر تھوک نہ لگانے کی پابندی مستقل طور پر برقرار رہے گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بنانے کے لیے پلئینگ کنڈیشن کے قوانین میں مزید تبدیلیاں کردی ہیں

ٹیسٹ اور ون ڈے میچ کے دوران کریز پر آنیوالے نئے بلے باز کے لیے دو منٹ کے اندر باولر کا سامنا کرنا لازمی ہوگا

ایسی بال جو بیٹر کو پچ چھوڑنے پر مجبور کرے وہ نو بال قرار دی جائے گی،،، اگر بلے باز  گیند کو پچ سے باہر جا کر کھیلے گا تو ایمپائر اسے ڈیڈ بال قرار دے گا

کیچ آوٹ ہونے کی صورت میں نیا آنیوالا بیٹر سٹرائیکر اینڈ پر باولر کا سامنا کریگا ،،، چاہے دوران کیچ بیٹرز نے ایک دوسرے کو کراس ہی کیوں نہ کرلیا ہو ،،،، بال پر تھوک نہ لگانے کی پابندی مستقل طور پر برقرار رہے گی

باولنگ کے دوران فیلڈرز کا جان بوجھ کر اپنی جگہ تبدیل کرنے کی صورت میں آن فیلڈ امپائر بیٹنگ ٹیم کو پانچ پنلٹی رنز سے نواز سکے گا

جبکہ مقررہ گیند ڈیڈ بال تسلیم کی جائیگی ،،، نان سٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ اب "ان فئیر پلے” کی زمرے میں نہیں آئیگا بلکہ اب سے اسے "رن آوٹ سیکشن” میں تبدیل کردیا گیا ہے

پرانے قوانین کے تحت اگر بلے باز ، بال پھینکنے سے پہلے کریز سے باہر نکلے تو بالر اسے رن آوٹ کرنے کی کوشش کر سکتا تھا ،،، لیکن اب ایسی بال کو ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی طرز کی طرح ون ڈے فارمیٹ میں بھی سلو اوور ریٹ پر ایک اضافی فیلڈر کو میچ کے بقیہ اوورز کے لئے سرکل کے اندر لایا جائیگا

اس قانون کا اطلاق کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ دو ہزار تئیس کے اختتام پر ہوگا

ویمن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہائی برڈ پچز کا استعمال مینز اینڈ ویمنز ون ڈے اور مینز ٹی ٹوئنٹی میں بھی کیا جاسکتا ہے

لیکن اس کے لیے دونوں ٹیموں کا رضامند ہونا ضروری ہے

آئی سی سی کے مطابق پلئنگ کنڈیشن میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

%d bloggers like this: