لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جاری ہے،، دوسرے روز سات لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔۔۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق دو روز کے دوران پانچ سے بارہ سال کے تیرہ لاکھ بیس ہزار بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی ہے
مہم کے دوسرے دن لاہور، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور اور اوکاڑہ میں سات لاکھ چھبیس ہزار بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی
ان اضلاع میں بچوں کی ویکسینیشن کا روزانہ کا ہدف آٹھ لاکھ سات ہزار مقرر کیا گیا ہے، دوسرے روز کورونا ویکسینیشن کا نوے فیصد ہدف حاصل کیا گیا
سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ انیس سے چوبیس ستمبر تک جاری مہم میں اڑتالیس لاکھ بچوں میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب