مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزئے

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں.

ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار کو ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، منگل کو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،

بدھ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ، جمعرات ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر، جمعہ کو ڈی ای او ایلیمنٹری اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ہفتہ کو ڈی ای او سکینڈری اور جنرل اسسٹنٹ ریونیو جبکہ

اتوار کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت صبح اور سہ پہر کو نیلامی عمل کی نگرانی کریں گے.

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام افسران صبح اور سہ پہر کے وقت پھلوں او رسبزیوں کے نیلامی عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے ساتھ ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے.

تمام اقدامات کے سلسلے میں ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مذکورہ افسران کی معاونت کریں گے.

تھانہ سول لائن نے بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار کر لیا اور شراب فروش سے ولاٸیتی شراب کی 23 بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن نے کارواٸ کرتے ہوۓ شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ایس ایچ او تھانہ سول لائن راشد تاج نے کہا کہ شراب فروش عمران پال سکنہ الہ آباد کالونی جو کہ شراب فروخت کرتا ہے

مخبر کی اطلاع پر شراب فروش کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ 23 بوتلوں سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن

پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم بھاگ جانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے ڈی ایس پی سٹی منور بزدار کی سر براہی میں علاقہ تھانہ سٹی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن چہلم حضرت امام حسینؓ کی یاد میںں نکالے جانے والے جلوس روٹ پر کیا گیا جہاں پر ہوٹل، کرایہ کے گھر پر رہنے والے افراد دیگر ملحقہ جگہوں پر کیا گیا

اورسرچ آپریشن میں 50 سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

اس دوران عوام الناس کو موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور سرچ آپریشن کے اغراض و مقاصد اور ان کی ذمہ داریوں سے بھی عوام الناس کو آگاہ کیا گیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل۔ ڈی پی او محمد علی وسیم۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کردیا گیا

۔ضلع ڈیرہ غازیخان میں جلوس و مجالس پر سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں ضلع پولیس کے ہمراہ دیگر ادارے بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

ان کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ڈی پی او نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ

ڈیوٹی شروع ہونے سے قبل ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں تمام پولیس ملازمان کو بریف کریں گے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق

یقینی بناتے ہوۓ تمام آفسیر و اہلکار ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دیں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ

ٹریفک پولیس اہلکار جلوس اور مجالس کے مقام سے گاڑیوں کی پارکنگ 400 سے 500میٹر کے فاصلے پر کرائیں اور ٹریفک کو متبادل راستے سے گزاریں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ کالا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی، دوران کاروائی ملزم سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ جس میں 5 عدد پسٹل، 01 عدد رپیٹر گن اور

سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا,

محمد ضیاء الرحمان SI معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم سے بھاری تعداد میں اسلحہ جس میں 05 عدد پسٹل، 01عدد رپیٹر گن اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او محمد عزیز کو مخبر نے اطلاع دی کہ اسلحہ سمگر کار میں بھاری تعداد میں اسلحہ چھپا کر سمگل کر رہا ہے

جس پر ایس ایچ او تھانہ کالا معہ ٹیم نے آنے والی مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی کار میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ جس میں 05 عدد پسٹل، 01 رپیٹر گن اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے

قبضہ پولیس میں لیکر کر ملزم محمد تنویر ولد محمد موسی قوم پتافی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر

کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے اور ایسے عناصروں کے مزموم عزائم کو ہرصورت ناکام بنایا جا رہا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

%d bloggers like this: