جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی، 2 جواری گرفتار اور داٶ پر لگی رقم برآمد،

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم نے علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں جراٸم پیشہ عناصر اور معاشرے کو بدنام کرنے والے ملزمان کے گرد گرفت مظبوط کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کارواٸی عمل میں لاتے ہوۓ 2 جواریوں کو جوإ کھیلتے ہوۓ موقع پر ہی گرفتار کر لیا

اور جواریوں نے جو رقم داٶ پر لگا رکھی تھی وہ بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف FIR درج کر دی ۔

ایس ایچ او تھانہ نے کہا علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لۓ پولیس بھر پور کردار ادا کر رہی ہے

مہذب شہری ہونے کے ناطے عوام الناس پر بھی یہ ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے کہ جراٸم کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بڑھتے ڈینگی اور ملیریا کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے فوگنگ،لاروی سلائیڈنگ اور آئی آر ایس سپرے کیلئے ٹیمیں متحرک کردی ہیں.

کمشنرنے صبح سویرے ریلوے سٹیشن پر مشینری کو فنکشنل کرکے فوگنگ اور دیگر مشینری کا عملی مظاہرہ دیکھا اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے فیلڈ میں روانہ کیں کمشنر نے کہا کہ

شہری علاقوں میں کارپوریشن اور دیہات میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اقدامات کرے گا۔فوکنگ،لاروی سلائیڈنگ اور آئی آر ایس سپرے میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی دس فوکنگ مشینیں فیلڈ میں بھجوادی گئی ہیں جن میں چار گاڑیوں پر فٹڈ مشینیں شامل ہیں۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید مشینری منگوائیں گے۔ڈینگی کیس سامنے آنے پر متاثرہ علاقوں کے علاوہ سیلاب زدہ یونین کونسلوں کو فوکس کیا جائے۔

کمشنرنے فوکنگ مشینری کا جائزہ بھی لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی کے سات کیس رپورٹ ہوئے۔ڈینگی مچھر،لاروا اور پیوپا برآمد ہونے پر

تین مقدمات درج کرائے گئے۔ 1338 جوہڑ اور تالاب کے پانی میں لاروی سلائیڈنگ کی گئی۔2190 مقامات پر فوگنگ اور 2661 پر آئی ایس سپرے کیا گیا ہے۔

ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلنس تیز کردی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے ہیلپ لائن080099000بھی قائم کردی ہے۔

انٹامالوجسٹ امیر حمزہ اور دیگر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر سی او کارپوریشن جوادالحسن گوندل اور دیگر افسران موجود تھے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، ایس ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پرڈی ایس پی

ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے.

اس سلسلے میں متعدد گاڑیوں کو جرمانے بھی کیے گئے.ڈی ایس پی محمد بخت نصر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈرائیورز اور شہریوں کو سموگ اور دھواں کے

مضر اثرات بارے بھی آگاہی دی جا رہی ہے. ٹریفک ایجوکیشن انچارج الطاف حسین ز ٹریفک اسسٹنٹ غلام قادر اوردیگر نے اس موقع پر

مختلف اڈہ جات، سکولز و کالجز، اہم مقامات پر آگاہی لیکچر دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے ہیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالستار لنگاہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چودھری عابد حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران کے معائنہ کے دوران قیدیوں کیلئے تیار کھانے کامعیار چیک کیا.

انہوں نے مختلف بیرکس کے معائنہ کے دوران قیدیوں سے مسائل دریافت کیے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر

رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی محکمہ صحت، آئی آر ایم این سی ایچ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدائی کے اساتذہ اور طلباء میں نیوٹریشن کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا

ہر غذائیات علینا مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں،پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے

تو ہمارے بچوں اور بچیوں کی نشوونما بہتر بنائی جا سکتی ہے، روزانہ صبح 4 سے 10 بجے تک 15 سے 30 منٹ تک سورج کی روشنی لینی چاہیے

اور 30 سے 40 منٹ تک ورزش کرنی چاہیے اس سے وٹامن ڈی اور اعصابی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے.

سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رابعہ سرور نے اس موقع پر طلبا ء کو معدنیات سے بھرپور غذاؤں اور ان استعمال کے درست وقت کے بارے معلومات بھی فراہم کیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

روضہ رسول ﷺ تک پیدل سفر کا عزم لے کر لاہور کا شہری کامران بیگ ڈیرہ غازیخان پہنچ گیا

اورڈیرہ غازی خان آمد پر کھوکھر برادری اور اہل محلہ نے اس کا پرزور استقبال کیا.

شفقت رسول کھوکھر رفعت رسول کھوکھر،طلعت رسول کھوکھر، راحت رسول کھوکھر سید امتیاز شاہ ملک راشد شہزاد صدیقی اوردیگر نے

کامران بیگ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. کامران بیگ نے بتایا کہ بچپن سے ان کے دل میں خواہش تھی کہ

خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر پیدل حاضری دوں اس لیے اس نے 19، اگست کو لاہور سے پیدل سفر کا آغاز کیا

جہاں سے وہ ملتان، مظفرگڑھ کے بعد ڈیرہ غازیخان پہنچا ہے اور اب وہ سخی سرور، لورالائی، کوئٹہ، تفتان کے راستے ایران، عراق، کویت اور پھر سعودی عرب پہنچے گا

اور 5500کلومیٹر پیدل سفر کر کے 260دنوں میں سعودی عرب پہنچنے کا عزم ہے.

انہوں نے کہاکہ میرے اس نیک سفر کا مقصد دنیا کو یہ بھی باور کرانا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے

About The Author