مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہا ولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈ سڑکٹ پو لیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدا یت پرضلعی پو لیس نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کا سکیو رٹی پلان جا ری کر دیا،

ضلع بھر میں 41مجا لس اور 8جلو س پر1400سے زائد پو لیس ملازمین اپنے فرا ئض منصبی سرانجا م دیں گے۔ڈی پی او

تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہا ولنگرفیصل گلزار نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لیے پو لیس و دیگر متعلقہ ادا رے بخوبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں

عوا م کے تعاون کے بغیر امن وامان کو برقرار رکھنا نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بالخصوص میڈیا کو بھی اپنا کردا ر ادا کر نا ہو گا،

دہشت گر دی کی روک تھام کے حو الے سے پو لیس سمیت دیگر فو رسز کے جو انو ں کی لا زوا ل قربا نیوں کو فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لائسنسی/ روایتی 8جلو س،41 مجالس، 38علما ء کرا م کی ضلع بندی اور 16علما ء کرام کی زبا ن بندی بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے فو ل پروف سکیو رٹی انتظاما ت کیے گئے ہیں۔

چہلم محرم الحرام کے موقع پر 1400 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیو ٹی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔

چہلم محر م الحرا م کے جلوس کی ما نیٹر نگ بھی کی جا ئے گی،جبکہ فضا ئی جائزہ کے لیے ڈرو ن کیمرے بھی مو جو د ہیں۔

مرکزی کنٹر ول روم عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں قا ئم کیا گیا ہے۔جس کا نمبر 063-9240063-64ہے۔یہ کنٹرول رو م چہلم کے آغا ز سے اختتام تک کا م کریگا۔ڈی پی اوفیصل گلزار نے کہا کہ

ضلع بھر کے داخلی اور خا رجی راستوں پر نا کہ بندی کی گئی ہے جس کے ذریعے مشکوک افرا دکی نگرا نی کا عمل جاری ہے۔

اسلحہ کی نمائش پر پا بندی ہے جس کی خلا ف ور زی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جر م کے مر تکب افراد کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کا رو ائی ہو گی۔

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن بھا ئی چارے کی فضا ء کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردا ر ادا کریں

،شرپسند عناصر پرگہری نظر رکھیں اس مو قع پر ڈی پی او بہا ولنگر نے میڈیا کے گزشتہ ادوارکے کر دار کو بھی اچھے لفظوں میں سراہا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر۔
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت دریائے ستلج میں فلڈ کی صورت حال کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد وسیم بے کہا کہ

اس وقت تک
دریائے ستلج میں مجموعی طور پر صورت حال نارمل ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پوری طرح الرٹ ہے

ضلع بہاول نگر میں انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضلع کی تین تحصیلوں منچن آباد ، بہاول نگر اور چشتیاں میں

اسسٹنٹ کمشنرز ،ریسکیو 1122سمیت سول ڈیفبس ،لائیو سٹاک ، ہیلتھ ، محکمہ خوراک ، پولیس اور تمام ادارے کو چوکنا کردیا ہے

اور دریائے ستلج میں پانی کی آمد اور اخراج کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ اریگیشن حفاظتی بندوں اور پشتوں کی مضبوطی و نگرانی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے اور دریائی کٹاؤ کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے افسران نے ہیومن ریسورس اور مشینری و آلات سمیت آپریشنل تیاریوں کے لیے فرضی مشقیں مکمل کرلی ہیں

اور متعلقہ محکموں نے سیلاب کی صورت حال میں ہنگامی پلان بھی تیار کر لیے ہیں تاکہ

کسی بھی فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر اور احسن انداز میں ریسپانس کیا جاسکے۔

%d bloggers like this: