غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے لیے ایک بڑا اعزاز
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کوان کی خدمات کے عوض اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کو غازی یونیورسٹی میں گذشتہ چار سال کے دوران یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ میں نمایاں کامیابیوں کے
عوض اور انتہائی کم عرصے میں یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عوض اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ گورنر آف پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی طرف سے ماہ اگست 2022 میں دیئے گئے تھے
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ روز ایک تقریب کے دوران ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے خدمات کے اعتراف میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کو ایوارڈ پیش کیا۔
چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن کے ساتھ ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے انہیں غازی یونیورسٹی میں گذشتہ چار سال کے دوران ہونے والی مثبت تبدیلیاں
ترقیاتی منصوبہ جات اور تدریسی شعبہ میں ہونے والی نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں تعلیمی میدان میں یونیورسٹیز کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایپ سپ مرتضیٰ نور،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سپیریئر یونیورسٹی میڈم عائشہ زاہد بھی موجود تھی
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
غازی یونیورسٹی نے حالیہ بین الاقوامی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور اعلی تعلیمی شعبہ میں تعلیمی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے ایک تقریب کے دوران وائس چانسلر غازی یونیورسٹی
ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کواکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا ہے.
چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں وائس چانسلر نے انہیں غازی یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبہ جات اور تدریسی شعبہ میں نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا.
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹرز مرتضی نور،عائشہ زاہد اوردیگر بھی موجو دتھے.
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ
ایکسی لینس ایوارڈ ان کیلئے فخر کی بات ہے اور وہ اس پر چیئرمین ایپ سپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا