نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ڈینگی کےمرض کا پھیلاؤ جاری، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

محکمہ صحت کےمطابق ستمبرکےمہینے میں نو افرادمرض میں مبتلا ہوکرانتقال کرگئے

کراچی میں ڈینگی کا مرض پھرسراٹھانےلگا۔ اسپرےمہم سست روی کاشکارہونےسےشہرمیں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے

 محکمہ صحت کےمطابق ستمبرکےمہینے میں نو افرادمرض میں مبتلا ہوکرانتقال کرگئے۔۔

کراچی میں ڈینگی کےمرض کا پھیلاؤ جاری۔۔ بچاؤ ممکن ۔۔ لیکن شہرکےمختلف اضلاع میں مچھرماراسپرےمہم سست روی کا شکار۔۔ نتیجہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔۔

محکمہ صحت کےاعداوشمارکےمطابق کراچی میں ستمبر کےمہینےمیں ڈینگی سے 9 افراد انتقال کرگئے۔

رواں ماہ شہر کے 7اضلاع میں 1066 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 115 کیس رپورٹ ہوئے۔ سول اسپتال میں ایک سال کےدوران ڈینگی سے متاثرہ تین افراد کا انتقال ہوا۔۔

ڈاکٹرنصراللہ میمن ۔۔ اےایم ایس سول اسپتال کراچی
(ایک سال میں جنوری سےاب تک 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں مم ابھی لاسٹ تھری مہینےسےکوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے

مریض کوجوہم ایڈمٹ کرتےہیں ٹریٹمنٹ وارڈ کرتےہیں ورنہ ہم ایمرجنسی سےہی فارغ کردیتےہیں اگرنہیں تونان ڈی ایکٹیوکوچیک کرکےٹیسٹ کرتےہیں

اثرات مریض میں نہ ہونےکی صورت میں مریض کوڈسچارج کردیتےہیں)

محکمہ صحت کےمطابق سب سےزیادہ مریض ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے،، جن کی تعداد 420 ہے،، جبکہ سب سےکم 30 کیس ضلع غربی سے سامنے آئے۔۔

ضلع وسطی میں 268،، جنوبی میں 216 ،کورنگی میں 56 ملیرمیں 39 جبکہ کیماڑی میں 35 کیسززکا اندراج ہوا

About The Author