دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترکیہ کے وزراء داخلہ و ماحولیات وفد کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے

صوبائی وزراء سعید غنی اور ساجد جوکھیو نے خصوصی طیارے سے کراچی آمد پر ان کا استقبال کیا

ترکیہ کے وزراء داخلہ و ماحولیات وفد کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے۔

صوبائی وزراء سعید غنی اور ساجد جوکھیو نے خصوصی طیارے سے کراچی آمد پر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو، پاک افواج کے اعلٰی افسران و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ترکیہ کے وزراء نے ترکیہ کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان میں اس قدرتی آفات اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے ہلاکتوں اور بے گھر ہونے والوں پر ہمیں شدید صدمہ ہے۔

آج پاکستان کے عوام جس مشکلات کا شکار ہیں ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام ان کے ساتھ ہے۔

آج ہماری یہاں آمد کا مقصد صدر طیب اردگان کا پیغام اور ان کی جانب سے پاکستانی عوام کو یقین دہانی کرانا ہے۔

ہم ملک کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور اس سلسلے میں صدر ترکیہ کو بھی آگاہ کرتے رہیں گے۔

ہم ترکیہ کے صدر، حکومت اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ اس مشکل وقت میں وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعید غنی

ترکیہ پاکستان کا وہ دوست ملک ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں نہ صرف ہمارا ساتھ دیا ہے بلکہ وہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ سعید غنی

آپ کی یہاں آمد اور متاثرین کی بحالی تک یہاں رہنے کی یقین دہانی ان متاثرین کے لئے بھی خوش آئند ہے۔ سعید غنی

About The Author