جنوبی پنجاب کے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں
محکمہ صحت کے مطابق ڈی جی خان،راجن پور میں گزشتہ سات روز کے دوران بیماریوں کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہوا۔۔۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے سینتیس ہزار سے زائد سیلاب زدگان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں
تینتیس ہزار سے زائد سیلاب زدگان خارش اور جلدی امراض، سترہ ہزار سے زائد سیلاب متاثرین ڈائریا، بیس ہزار تیز بخار میں مبتلا ہیں
محکمہ صحت کے مطابق اکیس سیلاب متاثرین کو کتوں نے کاٹا جبکہ ڈیرہ غازی خان میں دو کو سانپ نے ڈس لیا
پچیس سو سیلاب متاثرین آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، تین ہزار افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے
جبکہ تیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین دیگر یا پہلے سے ہونیوالی بیماریوں کے ساتھ میڈیکل کیمپس میں آئے
راجن پور میں سب سے زیادہ اڑسٹھ ہزار، ڈیرہ غازی خان میں اٹھاون ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہیں، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ
ساٹھ سے ستر فیصد سیلاب زدگان بیماریوں کے ساتھ گزشتہ سات روز کے دوران رپورٹ ہوئے۔۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،