دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو کے خلاف احتجاج

شہریوں کی جانب سے ٹائر جلا کر مختلف شاہراہوں کو بند کیاگیا

شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو کے خلاف احتجاج

شہریوں کی جانب سے ٹائر جلا کر مختلف شاہراہوں کو بند کیاگیا،،، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں لگایا گیا ٹیکس فوری واپس لیا جائے

لاہور میں شہریوں کی جانب سے پندرہ سے زائد علاقوں میں لیسکو کے خلاف احتجاج کیا گیا

متعدد مرکزی شاہراہوں کو ٹائر جلا کر ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ،،، سب کا یہی مطالبہ تھا کہ بجلی کے بلوں میں لگایا گیا اضافی ٹیکس واپس لیا جائے
،شہری
میرا بل تین ہزار ہے اور مجھے ٹیکس لگا کر اٹھارہ ہزار بھیج دیا گیا ہے

امامیہ کالونی، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک دھرم پورہ پل، بیگم کوٹ، لوہاری، بھاٹی چوک، ظفرعلی روڈ، پریس کلب اور بادامی باغ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کیے گئے

،شہری کہتے ہیں کہ جو بجلی چوری کرتا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں،، جبکہ بل ادا کرنے والوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
شہری
ہمارے پورے محلے سے لیسکو اہلکار بجلی چوری کرنے والوں سے رشوت لیتے ہیں ،، لیکن ہمیں اتنا بل بھیج دیا ہم بھی بل جمع نہیں کرائیں گے۔

حکومت کیجانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر ٹیکسز لگا کر بلوں میں بھجوائے گئے ہیں

About The Author