دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاک شفا کی تسبیح ۔۔۔||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر سال ایک تقاضا کرتا ہوں۔ حقیقت جاننے کا کوئی ایک بھی خواہش مند سامنے نہیں آتا۔ لیکن سال بھر میرا مذاق اڑایا جاتا ہے۔
میں بھی باز نہیں آتا۔ ہر سال وہی مطالبہ لے کر آجاتا ہوں۔
اگر آپ کسی بڑے شہر میں رہتے ہیں تو وہاں کسی شیعہ کے پاس خاک شفا کی تسبیح ضرور ہوگی۔
ایسی تسبیح عاشور کے دن عصر کے وقت مجلس یا ماتم کے دوران سرخ ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات خون ٹپکنے لگتا ہے۔ شیعہ اسے امام حسین کے خون کا معجزہ کہتے ہیں۔
میں معجزات اور مابعد الطبیعات پر یقین نہیں رکھتا۔
جب ایک غیر جذباتی، بقول شخصے سال کے گیارہ ماہ بیس دن کا "ملحد” اور معجزات کا منکر کسی مشاہدے پر حیرت کا اظہار کرے تو دوستوں کو اس کا سراغ لگانا چاہیے۔
معجزے یا کرامت کی حقیقت جاننے کا طریقہ اس کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا نہیں بلکہ خود موقع پر پہنچ کر مشاہدہ کرنا ہے۔
میں یوٹیوب کی ایک ویڈیو شئیر کررہا ہوں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے ایسا ہوتے دیکھا ہے۔
لیکن آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس میں ایڈیٹنگ کی گئی ہوگی۔
کیوں نہ آپ زندگی میں چند گھنٹے ایک عظیم "جھوٹ” کو بے نقاب کرنے میں صرف کریں۔
کل یعنی عاشور کے دن اپنے کسی شیعہ دوست کے ساتھ امام بارگاہ چلے جائیں۔ تسبیح پر نظر رکھیں۔ کسی شیعہ کو لال رنگ قریب مت لانے دیں۔
جھوٹ کھل جائے گا۔ شیعہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ مبشر علی زیدی جیسے شیعہ ملحد آئندہ کبھی اس بارے میں بات نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author