نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹیکسز گھر بیٹھے ای پے پنجاب موبائل ایپ کے ذریعے ادا کریں

اب یہ تمام اہم ٹیکسز گھر بیٹھے ای پے پنجاب موبائل ایپ کے ذریعے ادا کئے جا سکتے ہیں

ٹریفک چالان جمع کروانا ہو یا ای چالان، ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہو یا پراپرٹی ٹیکس

اب شہریوں کو لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ،،،اب یہ تمام اہم ٹیکسز گھر بیٹھے ای پے پنجاب موبائل ایپ کے ذریعے ادا کئے جا سکتے ہیں

ای پے پنجاب منصوبہ پنجاب آئی ٹی بورڈ ا ور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے اکتوبر

دوہزارانیس کولانچ کیا گیا،،،آن لائن ایپ کے ذریعے ادائیگیاں بغیر اضافی چارجز کسی بھی وقت آن لائن ادا کی جاسکتی ہیں

چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ علی سرفراز حسین کے مطابق ای پے پنجاب سے شہری بہت مستفید ہو ہورہے ہیں
علی سرفراز حسین ،،،چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ
خواتین کی سہولت کے لئے یہ ایپ متعارف کرائی گئی ہے

چیئرمین پی آئی ٹی بی کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی ادائیگی کا طریقہ بھی بہت آسان ہے
علی سرفراز حسین ۔چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ۔

شہری تمام بینکوں کی ایپلی کیشنز‘ اے ٹی ایم مشینز‘ جیز کیش اور یوفون ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے ٹیکس ادا کر سکتے ہیں

اعداد و شمار کے مطابق ای پے پنجاب کے ذریعے حکومت پنجاب کو اب تک سو ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہوچکا ہے

اور آن لائن ٹرانزیکشنز دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہیں

About The Author