ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے باعث مسافروں نے ریلوے اسٹیشن لاہور کا رخ کر لیا،، کسی کو ٹکٹ مل گیا تو ٹرین کا انتظار کرنے پر مجبور ہے،، جبکہ
کوئی ٹکٹ کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں لگا ہوا ہے،، ریلوے اسٹشن پر رش کا احوال جانتے ہیں
اپنی منزل پر کیسے پہنچیں؟ لاہور سے دوسرے شہروں کیلئے سفر،، مسافروں کیلئے چیلنج بن گیا
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث مسافر ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہیں تو ٹکٹوں کا حصول آسان نہیں
اگر ٹکٹ مل جائے تو ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر آڑے آ جاتی ہے، مسافر کہتے ہیں کہ عوام مشکل سے دوچار ہیں،، لیکن حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے
صبح لاری اڈے گیا، وہاں ذلیل خوار ہونے کے بعد اب یہاں پہنچا ہوں، ٹک مل گیا ہے دیکھو اب ٹرین کب آتی ہے
دوسری جانب،، حالیہ بارشوں کے سبب ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے
ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پاک بزنس چار گھنٹے
کراچی ایکسپریس دو گھنٹے پینتالیس منٹ، شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،