سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر نے چیلنج کردیا۔۔۔
تین ماہ قبل بنکاک میں باکسنگ کا مقابلہ جیت کر وطن لوٹنے والے شہیر آفریدی جلد تھائی لینڈ میں ہی بھارتی باکسر کا مقابلہ کرکے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، کہتے ہیں کہ بھارتی باکسر کو شکست دینےکے لئے پر عزم ہوں
باکسنگ کے شعبے میں ایشین چمپئن بننے والا سندھ پولیس کا کمانڈو ٹائٹل کے دفاع کے لئے تیار
تین ماہ قبل مڈل ویٹ ایشن باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے شہیر آفریدی جلد تھائی لینڈ کے اس ہی رنگ میں بھارتی باکسر کو دھول چٹائیں گے۔۔۔گوروں کی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے
شہیر آفریدی کہتے ہیں کہ انہیں بھارتی باکسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے جو انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔۔۔ کہتے ہیں روایتی حریف کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تیاری بھی کرلی ہے
شہیر آفریدی، باکسر سندھ پولیس
باکسر شہیر آفریدی ساتھ دینے پر محکمہ پولیس سندھ اور اپنے افسران بالا کے بھی شکر گذار نظر آتے ہیں
شہیر آفریدی، باکسر سندھ پولیس
شہیر آفریدی کا مقابلہ 3 اگست کو بھارتی باکسر اسرار عثمانی سے ہوگا جس کے لئے وہ جلد بنکاک روانہ ہوں گے۔۔۔
تھائی باکسر کو چت کرنے کے بعد اب شہیر آفریدی روایتی حریف بھارت کے باکسر کو زیر کرنے کے لئے تیارہیں۔۔۔کہتے ہیں کہ ٹائٹل کے دفاع کے لئے پر امید ہوں۔۔۔۔فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،