اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر نے چیلنج کردیا

تین ماہ قبل بنکاک میں باکسنگ کا مقابلہ جیت کر وطن لوٹنے والے شہیر آفریدی جلد تھائی لینڈ میں ہی بھارتی باکسر کا مقابلہ کرکے ٹائٹل کا دفاع کریں گے

سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر نے چیلنج کردیا۔۔۔

تین ماہ قبل بنکاک میں باکسنگ کا مقابلہ جیت کر وطن لوٹنے والے شہیر آفریدی جلد تھائی لینڈ میں ہی بھارتی باکسر کا مقابلہ کرکے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، کہتے ہیں کہ بھارتی باکسر کو شکست دینےکے لئے پر عزم ہوں

باکسنگ کے شعبے میں ایشین چمپئن بننے والا سندھ پولیس کا کمانڈو ٹائٹل کے دفاع کے لئے تیار
تین ماہ قبل مڈل ویٹ ایشن باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے شہیر آفریدی جلد تھائی لینڈ کے اس ہی رنگ میں بھارتی باکسر کو دھول چٹائیں گے۔۔۔گوروں کی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے

شہیر آفریدی کہتے ہیں کہ انہیں بھارتی باکسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے جو انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔۔۔ کہتے ہیں روایتی حریف کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تیاری بھی کرلی ہے
شہیر آفریدی، باکسر سندھ پولیس
باکسر شہیر آفریدی ساتھ دینے پر محکمہ پولیس سندھ اور اپنے افسران بالا کے بھی شکر گذار نظر آتے ہیں
شہیر آفریدی، باکسر سندھ پولیس
شہیر آفریدی کا مقابلہ 3 اگست کو بھارتی باکسر اسرار عثمانی سے ہوگا جس کے لئے وہ جلد بنکاک روانہ ہوں گے۔۔۔

تھائی باکسر کو چت کرنے کے بعد اب شہیر آفریدی روایتی حریف بھارت کے باکسر کو زیر کرنے کے لئے تیارہیں۔۔۔کہتے ہیں کہ ٹائٹل کے دفاع کے لئے پر امید ہوں۔۔۔۔فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا

%d bloggers like this: