دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹر آصف علی نے لمبے لمبے چھکے لگانے کا راز افشا کردیا

رینج ہٹنگ میں کم سے کم دو سو چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں

ہارڈ ہٹنگ ،،، جارح مزاج ،،، قومی کرکٹر آصف علی نے لمبے لمبے چھکے لگانے کا راز افشا کردیا

کہتے ہیں

رینج ہٹنگ میں کم سے کم دو سو چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں

جس سے میچ میں چار سے پانچ چھکے لگانے میں مدد ملتی ہے

قومی بیٹر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے چھکے چھڑانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوہزار اکیس میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کو آخری اوورز میں مسلسل چھکے لگا کر قومی ٹیم کو سنسنی خیز میچز جتوانے والے

کرکٹر آصف علی ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں سخت ٹریننگ کرکے اپنے آپ کو میچ فٹ رکھے ہوئے ہے

کمال مہارت اور باآسانی سے بال کو باونڈری کو اس پار پہچانے کا فن کیا ہے

آصف علی  سے خصوصی گفتگو میں بتا دیا

 آصف علی ،، قومی کرکٹر ،،، "مشین اور مین وکٹ پر رینج ہٹنگ کرتا ہوں،،، میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر میں پریکٹس میں دو سو چھکے لگاتا ہوں

تو چار پانچ میچ میں ضرور مارا،،، اسپنرز اور فاسٹ باولنگ کے ساتھ پریکٹس کرتا ہوں،،،ساری چیزیں کمفرٹ زون سے نکل کر حاصل کی جاتی ہے”

ہارڈ ہٹنگ بلے باز نے بلا کسی خوف و خظر بھارت کیخلاف بھی اچھی پرفارمنس دینے کی ٹھان لی ہے
آصف علی ،،، قومی کرکٹر ،،، ” پہلی دفعہ جب میں ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف تو پتہ چلا

کے اس میچ کا پریشر ہوتا ہے،،،دو ہزار اکیس والے میچ میں کھلاڑیوں پر دباو نہیں تھا،،، سارے کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے تھے

ایشیا کپ میں بھی اسی ولولے سے کھیلیں گے”

آصف علی نے کہا کہ وہ آف سیزن میں کاوئنٹی کرکٹ کھیل کر سیلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے تھے لیکن کنٹریکٹ نہیں ہوسکا ،،، وہ نیدر لینڈ ون ڈے سیریز میں کم بیک کے

خواہاں بھی ہے
آصف علی ،، قومی کرکٹر ،،، ” ریزرو پلئیر میں شامل تھا اس لئے ہمیں کیمپ میں بلایا گیا ہے

اس دوران ڈومیسٹک نہیں ہورہی،،، سیلیکٹرز کی مرضی ہے کہ وہ کس پلئیرز کو کھیلاتے ہیں

میں اپنی ٹریننگ کررہا ہوں جو بھئ کھیلے پاکستان کے لئے اچھا کرے”

تیس سالہ قومی بیٹر نے رواں سیزن میں اپنا آخری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ اپریل میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے تھے

دورہ نیدر لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اسی ہفتے میں متوقع ہے۔

About The Author