نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیاسی کشمکش میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور کے کئی علاقوں میں دس اور بیس کلو آٹے کا تھیلا ناپید ہو گیا

سیاسی کشمکش میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں،، لاہور کے کئی علاقوں میں دس اور بیس کلو آٹے کا تھیلا ناپید ہو گیا

شہری کہتے ہیں ایک سے دوسری دکان کا رخ کرتے ہیں،، مگر آٹا نہیں ملتا،، دکانداروں کے مطابق بارشوں کے باعث سپلائی متاثر ہوئی

عوام کو درپیش مسائل جوں کے توں،، مہنگائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اشیاء کی قلت سے بھی شہری پریشان ہیں

لاہور کے علاقے ڈبن پورہ، مصطفی آباد، گڑھی شاہو، شاد باغ سمیت دیگر میں دس اور بیس کلو آٹے کا ٹھیلا نایاب ہو گیا،، شہریوں کے مطابق چار روز سے آٹا نہیں مل رہا،، دکانوں کے

چکر لگاتے ہیں، مگر مایوس لوٹنا پڑتا ہے

تین چار روز سے آٹا نہیں مل رہا،ایک سے دوسری دکان کا چکر لگاتے ہیں، مگر آٹا نہیں ملتا
دس کلو کا تھیلا لینے آتے ہیں، مگر دکاندار کہتے ہیں سپلائی نہیں آ ئی

دکاندار کہتے ہیں سپلائی آئے گی تو ہی خریداروں کو آٹا فراہم کر سکیں گے
دکاندار، کسی دکان پر آٹا سپلائی کیا جاتا ہے اور کسی پر نہیں، پسند ناپسند کا سلسلہ چل رہا ہے

پچھلے دو تین روز میں سپلائی نہیں آئی آج سپلائی آ ری ہے، مگر پہلے کی نسبت کم آٹا مل رہا ہے

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی پسائی مسلسل جاری ہے، بارشوں کے باعث مسائل درپیش آئے، تاہم آٹے کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔۔۔۔۔

سیاسی کشمکش میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور کے کئی علاقوں میں 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا ناپید

دکانوں کے چکر لگاتے ہیں، مگر مایوس لوٹنا پڑتا ہے، شہری

آٹے کی ترسیل میں تسلسل نہ ہونے سے مسائل بڑھے،دکاندار

آٹے کی بروقت سپلائی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن

About The Author