دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ساوتھ ایشئن گیمز کی تیاریاں شروع

پنجاب فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام زوروں پر

لاہور میں ساوتھ ایشئن گیمز کیلئے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہو گیا

وی وی آئی پی اسٹینڈز، میڈیا گیلری، کی تعمیر کے علاوہ جدید ٹریک کیمروں کی تنصیب کا کام رواں سال کے آخر میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے

آئندہ سال اکتوبر، نومبر میں شیڈول ساوتھ ایشئن گیمز کیلئے پنجاب اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے

ابتدائی مرحلے میں وی وی آئی پی اسٹینڈز،، میڈیا گیلری،، واش رومز کی تعمیر کی جارہی ہے

دوسرے مرحلے میں دیگر اسٹینڈز کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ اتھلیٹک ٹریک پر ہائی اسپیڈ جدید کیمرے نصب کرنے کا کام بھی رواں سال دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے
اسد اللہ فیض، سیکرٹری سپورٹس بورڈ پنجاب، ساوتھ ایشئن گیمز کی تیاری جاری ہے، ہم لوگ پنجاب اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کی تزین و آرائش کررہے ہیں

جدید کیمروں کی ایل سی بھی ہوگئی ہے ،،، دسمبر تک تمام کام مکمل کرلیں گے”

پنجاب اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لیے سولہ کروڑ سے زائد کے فنڈ مختص کیے گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے

اپ گریڈیشن منصوبے سے کھیل اور کھلاڑیوں کا فائدہ ہوگا
شہری، بہت اچھی بات ہے، اپ گریڈیشن ہورہی ہے، اس سے پاکستان کا نام روشن ہو گا، کھیلوں پر توجہ دینی چاہیے، ہم صرف کرکٹ کرکٹ ہی کرتے رہتے ہیں

سپورٹس پروموشن کیلئے پنجاب حکومت نے گزشتہ برس کی نسبت مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کے ترقیاتی بجٹ میں بھی ایک ارب تین سو پچاس کروڑ روپے زیادہ رکھے ہیں،

رواں مالی سال میں مجموعی طور پر سات ارب پانچ سو کروڑ روپے کے بجٹ سے کرکٹ، ٹینس، ہاکی،، ٹیبل ٹینس اور اتھلیکٹس کے ملٹی پرپز فیسلٹیز تیار کی جائیں گی

لاہور میں ساوتھ ایشئن گیمز کی تیاریاں شروع

پنجاب فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام زوروں پر

وی وی آئی پی اسٹینڈز، میڈیا گیلری اور واش رومز کی تعمیر جاری

اتھلیٹک ٹریک پر ہائی اسپیڈ جدید کیمرے بھی نصب ہوں گے

پنجاب اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے سولہ کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص

About The Author