نومبر 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پوری دنیا میں مقبول تصویری کتابیں||مبشرعلی زیدی

یہ کتابیں ان موضوعات پر ہیں: آسٹرونومی، بزنس، کلاسیکل میوزک، کرائم، ایکولوجی، اکنامکس، فیمنزم، ہسٹری، اسلام، لٹریچر، مووی، متھالوجی، فلاسفی، ریلیجنز، سائنس، شیکسپئیر اور شرلاک ہومز۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈورلنگ کنڈرسلے یا ڈی کے برطانوی پبلشر ہے جس کی تصویری کتابیں پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ اس کی سیریز بگ آئیڈیاز سمپلی ایکسپلینڈ یعنی بڑے تصورات کا آسان زبان میں بیان غیر معمولی سلسلہ ہے۔ ان کا متن، تصویریں، کتاب کی پروڈکشن یعنی پیشکش سب بے حد اعلی درجے کی ہے۔ میں نے بیشتر کتابیں پاکستان میں رہتے ہوئے لبرٹی بکس اور ریڈنگز سے خریدی تھیں بلکہ امیزون سے بھی منگوائی تھیں۔ پھر انھیں لاد کے امریکا لایا۔ اب کچھ یہاں بھی حاصل کی ہیں۔
میں گوگل ڈرائیو کے اس فولڈر کا لنک شئیر کررہا ہوں جس میں اس سیریز کی 20 کتابیں موجود ہیں۔ اگر آپ ان کتابوں کو بازار سے خریدیں گے تو ساٹھ ستر ہزار روپے صرف ہوں گے۔
یہ کتابیں ان موضوعات پر ہیں: آسٹرونومی، بزنس، کلاسیکل میوزک، کرائم، ایکولوجی، اکنامکس، فیمنزم، ہسٹری، اسلام، لٹریچر، مووی، متھالوجی، فلاسفی، ریلیجنز، سائنس، شیکسپئیر اور شرلاک ہومز۔
[دو کتابیں کاماسترا کی بھی ہیں لیکن وہ میں شئیر نہیں کررہا۔ توبہ توبہ، نہایت نامعقول ہیں۔ ہاں اگر بیس افراد کمنٹس میں مطالبہ کریں تو شاید شئیر کردوں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان جیسے شرمیلے ملک میں اتنے لوگ ایسی تصویروں والی کتابیں نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ کیا خیال ہے؟]

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author