دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ

اسلام آباد

ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار،ہفتہ وار بنیادوں پر شرح میں معمولی کمی

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ 22 فیصد کم ہو گئی

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح تاحال 32 فیصد سے زائد ریکارڈ

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ،ادارہ شماریات کے مطابق

رواں ہفتے 31 اشیاء ضرویہ مہنگی صرف 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی

رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے تک مہنگی ہوئی

ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 7روپے 5پیسے بڑھ گئی

رواں ہفتے دال ماش 6روپے 6پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی

ایک ہفتے کے دوران ایل پی کا گھریلو سیلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا

رواں ہفتے گندم کا 20کلو آٹے کا تھیلا 4روپے21 پیسے تک مہنگا ہوا

مٹن،مصالحہ جات،دودھ,دہی بریڈ سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 40روپے 57 پیسے سستا ہوا

رواں ہفتے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18روپے 49 پیسے تک کمی ہوئی

رواں ہفتے ٹماٹر 4روپے 77پیسے،کیلے 3 روپے 76پیسے سستے ہوئے

ایک ہفتے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی

رواں ہفتے ویجیٹیل گھی،گڑ،پیاز اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی

رواں ہفتے بجلی گیس ماچس سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

About The Author