دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی امن کمیٹی و ہم آہنگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ممبران ا کمیٹی،تمام مسالک کے علمائے کرام محرم الحرام میں قیام امن پر متفق،ڈیرہ غازیخان میں مثالی تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ایشوز،معاملات کو مشترکہ کاوشوں سے حل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

محرم الحرام کے موقع پرمثالی امن،تحمل،رواداری،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا،انتظامیہ کے ساتھ علمائے کرام،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے بھرپور تعاون کو ہم سراہتے ہیں،

محرم میں درپیش تمام مسائل اورمعاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرینگے،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے باسی پرامن ہیں،امن کے فروغ میں ان کا کردار فراموش نہیں کیاجا سکتا،تمام متعلقہ محکموں کو فوری مسائل حل کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس،روٹس کے شرکاء کو بھرپور سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،ہم ممبران کی توقعات پوری کرینگے جب کہ ایشوز کو موقع پر حل کرنا ہماری ترجیح ہوگی،

کسی کی دل آزاری اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے۔اجلاس میں ممبران کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،حق نواز اورتمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیر نگرانی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے،

اس دوران ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفائیڈ ریٹس سے زائد قیمتوں پر اشیاء بیچنے والوں کی شامت آگئی ہے،

ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کی

،انہوں نے گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف118انسپکشنز کیں.17دکاندار گرانفروشی اورگیارہ

ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گئے۔ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے35 دکانداروں کو

وارننگ جب کہ انکی4 دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر

ناجائز منافع خوروں کو8ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف نے پٹرولنگ پوسٹ بنگلا ہدایت ڈسٹرکٹ راجن پور کا دورہ کیا،

جہاں پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، دوران دورہ ایس پی نے پٹرولنگ پوسٹ کے جوانوں سے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر

حل کرنے کے احکامات جاری کئے ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی مکمل ایمانداری اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیں.

کرپشن اور ڈیوٹی سے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی نے پوسٹ کے ریکارڈ بلڈنگ اور مال سرکار کے ساتھ ساتھ اسلحہ ایمونیشن کی حالت کا جائزہ لیا اور تسلی بخش کام پر انچارج پوسٹ کو شاباش دی.

ایس پی نے پٹرولنگ پارٹی اور پٹرولنگ وہیکل کا بھی معائنہ کیا اور بہتری کیلئے ہدایات دیں. ایس پی نے ڈی پی او راجن پور کے دفتر میں ان سے ملاقا ت کی اور

انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت ڈسٹرکٹ پولیس سے باہم رابطے میں رہ کر ہیلپ لائن 1124 کے ساتھ ساتھ ریسکیو 15 کی کالز پر بطور فرسٹ ریسپانڈر کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ                                                                                                                                ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کبھی نہیں بھولتیں۔اباو اجداد نے قیام پاکستان کےلئے لازوال قربانیاں دیں۔

قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی کے نام سے تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے جو اگست کے ماہ تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ

ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں چاروں اضلاع میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے

اغراض و مقاصد سے بھی اجاگر کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی خود نگرانی کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ                                                                                                                           ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سائیٹ ڈویلپمنٹ زون سٹرکچر پلان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر،اسلم قریشی،

کنسلٹنٹ رب نواز،غلام محمد سلطان،کفیل الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ڈیرہ غازیخان میں

آبادی کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئےسائیٹ ڈویلپمنٹ زون کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومتی چیک لسٹ کے مطابق نئی آبادکاری کیلئے افسران ہوم ورک جاری رکھیں،پری اربن ایریاز کو سائیٹ ڈویلپمنٹ زون میں شامل کیا جائے،نئی آباد کاری میں ضرویات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے،

مفاد عامہ کے پیش نظر نئے علاقوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائیٹ ڈویلپمنٹ زون میں آنے والی نجی کالونیوں پر بھی قوانین کا اطلاق کیا جائے

جب کہ نئے سائیٹ ڈویلپمنٹ زون کیلئے متعلقہ محکموں سے بھی مشاورت کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

نئے زون میں علاقوں کے ڈیکلیئر ہونے پر میونسپل اداروں کے ریونیو میں اضافہ ہوگا،گروتھ ریٹ رولز کے مطابق نئی آباد کاری میں اراضی ایکڑ حد کو بیلنس رکھا جائے

،اراضی لمٹ میں رہ کر سائیٹ ڈویلپمنٹ زون کی پلاننگ کی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہری پھیلاؤ کےٹرینڈ،ضروریات کو دیکھ کرڈیرہ غازی خان کے نئے ایس ڈی زیڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضلع ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ چوٹی اور تھانہ درخواست جمال خان کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح کر دیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ چوٹی اور تھانہ درخواست جمال خان میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کیا

اس دوران ڈی پی او نے تھانہ کی حوالات سمیت سائلین کی سہولت کا جائزہ لیا اور اعلی معیار کے تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا،

انہوں نے تھانہ جات کی بلڈنگ کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا تھانہ چوٹی اور تھانہ درخواست جمال خان کی تزئین و آرائش ساتھ ساتھ جدید سہولیات فراہم کرنے کا

مقصد نہ صرف تھانہ میں آنے والی عوام الناس کو پرسکون ماحوال فراہم کرنا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں کو بھی جدید اور محفوظ رہائشی سہولیات فراہمی کو یقینی بنانا

جہاں عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کے لئے بھی آرام دہ اور محفوظ ترین جدید سہولیات میسر ہیں اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ

اس سے پولیس اہلکاروں کے استعداد کار میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم کا مظفرگڑھ میں

مینگو ڈسٹی بیوشن یونٹ پر چھاپہ اور لیہ میں کھویا پروڈکشن یونٹ مالکان کیخلاف قوانین کی خلاف ورزی مقدمہ درج،500 کلو گلے سڑے آم اور 100 کلو کھویا

موقع پر تلف کر دیے گئے۔۔

ڈی جی خان 21 جولائی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹ مافیا اور جعلساز کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں گلے سڑے آموں کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ڈسٹی بیوشن مالکان نے گندے اور بدبودار مینگو سٹور کر رکھے تھے۔

کئی بار ہدایات کے باوجود کام میں بہتری نہ لائی گئی تھی۔ آم جوس فیکٹریوں اور مختلف منڈیوں میں سپلائی کیے جانے تھے۔

اس کے علاوہ لیہ میں کھویا پروڈکشن یونٹ کو ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں سٹارچ کی ملاوٹ پائی گئی۔

زنگ آلود مشینری استعمال کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔

ملاوٹی کھویا تیار کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری کھویا تلف کردیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی دو ڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ

پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کی

نشاندہی کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

About The Author