مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ کی واٹر بورڈ کو پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت

سڑکوں کی فوری مرمت کے احکامات بھی جاری کردیئے

وزیراعلی سندھ کی کراچی میں جمع بارش کے پانی کی نکاسی کی ہدایت۔

کہا پمپس کے ذریعے گلیوں سے پانی نکالنے کا کام آج ہی شروع کیا جائے۔

سڑکوں کی فوری مرمت کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری نے بتایا ٹاور، میمن مسجد، کے ایم سی بلڈنگ کے اطراف، کھارادر، وزیر مینشن اور کچھ دیگر علاقوں میں پانی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ نے واٹر بورڈ کو پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ وزیر بلدیات ناصر شا ہ نے بتایا پمپنگ اسٹیشن پر کچھ مسائل تھے

جو ٹھیک کر دیئے ہیں۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہناتھا کے پی ٹی انڈرپاس کلیئر ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس، میٹروپول، سندھی مسلم سوسائٹی، کریم آباد کے علاقوں میں نکاسی آب کی لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیربلدیات ناصر شاہ نے کہا تین لائنز ٹھیک کی گئی ہیں اور تین پر کام ہورہا ہے۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کورنگی کازوے بند ہونے کے باعث

ٹریفک کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کازوے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ کہا کام مکمل ہونے تک ٹریفک مینجمنٹ کی جائے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا دو دنوں میں چارسو ملی میٹر بارش کی وجہ سے چیلینجز بڑھے ۔

شہر کی تمام اہم سڑکیں صاف ہیں۔ کے پی ٹی انڈر پاس بھی کلیئر کردیا ہے ۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی پر توجہ دے رہے ہیں۔

%d bloggers like this: