دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: چیئرمین سرائیکستان مہر مظہر عباس کات کی علی حیدر گیلانی سے ملاقات

مہر مظہر عباس کات کو دوستوں کے ساتھ سلمان نعیم کی بھر پور کمپئین شروع کرنے کا کہا

ملتان

(صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی کی دعوت پر

چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر

مظہر عباس کات کی سید علی حیدر گیلانی سے ملاقات

اور ملتان کے ضمنی انتخاب صوبائی حلقہ 217 پر تفصیلی تبادلہ خیال۔اس موقع پر سید علی حیدر گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی نے

چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کو پی پی 217 میں سرائیکی تحریک کی طرف سے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان نعیم کی بھر پور

حمایت مانگ لی اور مہر مظہر عباس کات کو دوستوں کے ساتھ سلمان نعیم کی بھر پور کمپئین شروع کرنے کا کہا ۔اس موقع پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ

ن لیگ ھمارے سرائیکی صوبہ کی راہ میں روکاوٹ ھے مگر ن لیگ کے کچھ لوگ اب کھل کر سرائیکی صوبہ کے لیے بول رھے ہیں جیسے سینیٹر رانا محمود الحسن اور سرائیکستان نوجوان تحریک سلمان نعیم کی حمایت صرف اور صرف سید علی حیدر گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی وجہ سے کرے گی

کیونکہ یہ دونوں نوجوان لیڈر سرائیکی وسیب کے لیے ھر فورم پر بھر پور آواز بلند کرتے ہیں اور ھم پی پی 217 میں ڈور ڈور جا کر سلمان نعیم کے لیے ووٹ مانگیں گے کیونکہ یہ ایک نوجوان اور متوسط طبقہ سے ھے ھمیں امید ھے یہ

کامیاب ھو کر رانا محمود الحسن کی طرح اسمبلی میں سرائیکی صوبہ کی آواز بلند کریں گے ۔مہر مظہر عباس کات نے تمام دوستوں۔ڈویزنل صدر مہر ظفر اقبال ھراج۔ضلعی صدر ملک سلیم عباس بوسن۔سٹی صدر تصور خان بلوچ۔لائرونگ کے مرکزی صدر

ساجد ایزدی سنپال ایڈووکیٹ۔ڈویزنل صدر ملک اشفاق کھوکھر ایڈووکیٹ۔ضلعی صدر شاھد خان بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر راہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج سے پی پی 217 میں بھر پور کمپئین۔

نوجوانوں کی کارنر میٹنگز جلسے اور ریلیوں کا اعلان کر دیا ھے ۔مہر مظہر عباس کات نے پی پی 217 کے تمام سرائیکی ووٹرز سے درخواست کی ھے کہ

وہ محسن ملتان و سرائیکستان سید یوسف رضا گیلانی کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے اور شاہ محمود جیسے مغرور کا غرور خاک میں

ملانے کے لیے 17جولائی کو سلمان نعیم کو ووٹ دیں تاکہ گیلانی صاحب اسمبلی میں

وسیب کے لیے موثر آواز بلند کر سکیں اور وسیب کہ آواز میں طاقت پیدا ھو

مہر مظہر عباس کات چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک پاکستان ۔

About The Author