دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دورہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع

بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود اور تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی سولہ رکنی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے

دورہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع

قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ،،، ذارائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود اور تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی سولہ رکنی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ساجد خان یا زاہد محمود کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے

اسکے ساتھ ساتھ آوٹ آف فارم فواد عالم کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں پوزیشن خطرے میں ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کرکٹر شان مسعود اور یاسر شاہ کی واپسی متوقع ہے

تاہم چیف سیلیکٹر محمد وسیم کپتان بابراعظم سے مشاورت اور چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کرینگے

شان مسعود کاوئنٹی کرکٹ میں گیارہ اننگز میں نو سو اکانوے رنز بنا چکے ہیں

جس میں چار نصف، تین سنچریاں اور دو ڈبل سنچریاں بھی شامل ہے

جبکہ یاسر شاہ نے پاکستان کپ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے

لیگ اسپنر نے کنڈیشنگ کیمپ میں بھی شرکت کی اور پریکٹس میچز بھی کھیلے

پاک سری لنکا سیریز میں کھیلے جانیوالے دو ٹیسٹ میچوں کی تاریخوں کا اعلان بھی آئندہ ہفتے میں متوقع ہے

جو پی سی بی کی مشاورت سے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے

About The Author