سندھ حکومت کا ٹھٹہ میں ایک ہزار ایکڑ پر ایک اور پام آئل کا منصوبہ لگانےکافیصلہ ۔
وزیر ماحولیات سندھ کا کہنا ہے زرعی پانی نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں سمندر میں جاچکی ہیں۔
صوبائی وزیر ماحولیات اور ساحلی ترقی اسماعیل راہو کی صدارت میں کوسٹل ڈولپمینٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا پینتیس کروڑ چھپن لاکھ روپے مالیت کے پام آئل منصوبہ کے تحت ساٹھ ہزار درخت لگیں گے۔
تیار ہونے کہ بعد ایک درخت سے اوسطاً ایک من آئل حاصل ہوگا۔
ڈی جی ،سی ڈی اے نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے دو ہزار ایکڑ زمین محکمہ کوسٹل ڈولپمینٹ کے حوالے کردی ہے۔
وزیر ساحلی ترقی اسماعیل راہو کا کہنا تھا سندھ میں پانی کی قلت بڑھ گئی ہے جس سے کوسٹل بیلٹ تباہ ہوچکا ہے۔
ارسا کی جانب سےزرعی پانی نہ ملنے سے ٹھٹھہ اور بدین کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سمندر میں جاچکی ہے۔
صوبائی وزیر نے ساحلی پٹی کو بچانے کے لئےآئندہ کےلئےلائحہ عمل بنانےکی ہدایت کردی۔
ان کا کہنا تھاٹھٹہ، کیٹی بندر، سجاول اور بدین کے لئےبجٹ میں اسکیمیں رکھی ہیں
جو جلد شروع کی جائیں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،