اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا ٹھٹہ میں پام آئل کا منصوبہ لگانےکافیصلہ

زرعی پانی نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں سمندر میں جاچکی ہیں

سندھ حکومت کا ٹھٹہ میں ایک ہزار ایکڑ پر ایک اور پام آئل کا منصوبہ لگانےکافیصلہ ۔

وزیر ماحولیات سندھ کا کہنا ہے زرعی پانی نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں سمندر میں جاچکی ہیں۔

صوبائی وزیر ماحولیات اور ساحلی ترقی اسماعیل راہو کی صدارت میں کوسٹل ڈولپمینٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا پینتیس کروڑ چھپن لاکھ روپے مالیت کے پام آئل منصوبہ کے تحت ساٹھ ہزار درخت لگیں گے۔

تیار ہونے کہ بعد ایک درخت سے اوسطاً ایک من آئل حاصل ہوگا۔

ڈی جی ،سی ڈی اے نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے دو ہزار ایکڑ زمین محکمہ کوسٹل ڈولپمینٹ کے حوالے کردی ہے۔

وزیر ساحلی ترقی اسماعیل راہو کا کہنا تھا سندھ میں پانی کی قلت بڑھ گئی ہے جس سے کوسٹل بیلٹ تباہ ہوچکا ہے۔

ارسا کی جانب سےزرعی پانی نہ ملنے سے ٹھٹھہ اور بدین کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سمندر میں جاچکی ہے۔

صوبائی وزیر نے ساحلی پٹی کو بچانے کے لئےآئندہ کےلئےلائحہ عمل بنانےکی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھاٹھٹہ، کیٹی بندر، سجاول اور بدین کے لئےبجٹ میں اسکیمیں رکھی ہیں

جو جلد شروع کی جائیں گی۔

%d bloggers like this: