مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے ہوگیا

تمام حکومتی وعدوں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا جن ،، بوتل میں بند نہیں ہو رہا ۔۔۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار207 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 190میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 107 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119  میگاواٹ ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔جوہری ایندھن 1ہزار 749 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے تک  جا پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

%d bloggers like this: