دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ

دو روزہ مذاکرات نئی دہلی میں کل سے شروع ہونگے

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ

دوروزہ مذاکرات نئی دہلی میں کل سے شروع ہونگے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ

مذاکرات میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی– لاہور سے

واہگہ بارڈر کے رستےانڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد بھارت روانہ ہوگیا-

سید مہرعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات میں بھارت سے آنیوالے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔

دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں ،، دریائے چناب پر انڈیا کے تین بڑے پراجیکٹ ہیں جن کی رپورٹ فائنل کی جائے گی

مہر علی شاہ ،، (سیلاب کی اطلاع کے حوالے سے گفتگو کریں گے)

سید مہر علی شاہ نے مزید کہا کہ جن پراجیکٹس پر پاکستان کو اعتراض ہے ان میں سے ایک

پاکل دل،کیروہائیڈورپاور ہیں ،، کیرو پرکام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پربھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کریگا

انڈس واٹر کمشنر ،، سید مہر علی شاہ- (ہمارے اعتراضات پر بھارت اپنی رپورٹ پیش کرے گا)

انڈس واٹر کمیشن حکام کے مطابق یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جارہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے،، وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات

محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ بھی شامل ہے- آبی تنازعہ پر دوروزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے۔

About The Author