اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان کے سٹاف کی طرف سے تبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر محمد انور کے اعزاز میں

تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمن بلوانی،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،قراۃ العین،ایس این اے زبیر انجم خان،ڈسٹرکٹ ناظر نذر کورائی،ذوالفقار احمد و دیگر نے شرکت کی۔ محمد حمزہ سالک نے کہا کہ

یہاں تعیناتی کے دوران ڈی سی آفس کے سٹاف نے بھرپور تعاون کیا،عوام کی خدمت میری ترجیح رہی،اچھی یادیں لیکر ڈیرہ غازی خان سے رخصت ہورہا ہوں. افسران سمیت تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد انور نے کہا کہ منظم حکمت عملی سے حکومت پنجاب کے احکامات کی تعمیل کو یقینی اور عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا،ٹیم ورک کے تحت امور کی انجام دہی میں

مجھے اپنے آفس کے سٹاف کا تعاون درکار ہوگا،مجھے امید ہے کہ تمام ملازمین اپنے فرائض منصبی خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر ادا کر یں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم23 مئی تا 27مئی تک جاری رہے گی

،اس دوران ضلع بھر میں متعین کردہ 1945 ٹیمیں 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں۔ڈیرہ غازی خان شہر کے علاؤہ ضلع کی تحصیلوں میں بھی پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو

حفاظتی قطرے پلا رہے ہیں، دوسری طرف پولیو ٹیموں کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے گزشتہ روز تونسہ شہر اور مضافات میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا

،انہوں نے مختلف مقامات پر ایسے بچے جن کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے تھے ان کی فنگر اور ڈور مارکنگ کی پڑتال بھی کی،انہوں نے کہا کہ

پولیو فری وطن عزیز کیلئے سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جن کے تعاون کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے،والدین اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے

کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گردآلود مطلع ہونے کے باوجود ہمارے پولیو ورکرز موسمی سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کے

گھروں تک پہنچ رہے ہیں،پولیو ورکرز کی محنت ضرور رنگ لائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس مہم کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے

قطرےـ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزارت مذہبی امورو ہم آہنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ڈی جی خان آرٹس کونسل میں عازمین حج کی تربیت کا اہتمام کیاگیا.

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے سرکاری کوٹہ کے تحت سعودی عرب جانے والے عازمین حج نے شرکت کی.

ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں

دینی فرائض کے ادائیگی کے ساتھ وہ وطن عزیز کے وقار میں اضافے کا باعث بنیں. ممنوعہ سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور سعودی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں.

تربیتی ورکشاپ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حج نواب خان، رانا محمد سلیم، مفتی خالد محمود، سید امتیاز حسین شاہ، حافظ محمد ریحان اور عمران مہدی نے

بھی مناسک حج اور دیگر امور کی انجام دہی کے سلسلے میں عازمین حج کوتفصیلی آگاہی دی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

پولیس لائن میں اہلکاران کی جسمانی صحت اور نظم و ضبط بر قرار رکھنے کے لئے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی ایس پی بخت نصر نے دوران پریڈ اہلکاران کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور اہلکاران سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ

عوام الناس کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام اور دوران ڈیوٹی مشکل سے مشکل وقت میں بھی الرٹ رہنا ہوتا ہے

اور اس لیئے ایسی ڈیوٹی کرنے کے لئے پولیس فورس کو اپنی جسمانی فٹنس برقرار رکھنی چاہیے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیاکےخلاف کارروائیاں مزید تیز

2ہزار2سو80لٹرملاوٹی دودھ،2سوکلوجعلی کھویا اور2سوکلوپنیر تلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت131فوڈپوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر 1لاکھ51ہزار500روپے کے جرمانے عائد،89شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 23مئی

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اینڈ آئس کریم یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے

پر18ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔فوڈسیفٹی ٹیموں کےجتوئی روڈمظفرگڑھ پر ناکہ۔

گاڑی نمبرایم این ایم8486 سے بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ برآمدکیاگیا۔جدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سےدودھ کی چیکنگ،2ہزار2سو80لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔

ناقص دودھ علی پور اور گردونواح سے مظفرگڑھ سپلائی کیاجارہاتھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔

عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں مختلف کریانہ سٹورزاور ملک شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے10ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائےجانےپر کیا گیا

اوراس کےساتھ ہی 5کلوناقابل استعمال کوکنگ آئل اور6لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں اصل نما جعلی کھویا بنانیوالے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں آگئے۔

بس سٹینڈ مین چوک اعظم لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم کا رات کےوقت خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماراگیا۔2سوکلوجعلی کھویا اور2سوکلوپنیر تلف کردیاگیا۔

کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز لیہ کی نگرانی میں کی گئی۔مضر صحت کھویا اورپنیر لیہ سےبنوں اور کرک میں سپلائی کیاجانا تھا۔ویجیٹیبل گھی اور مضر صحت فلیورز کے استعمال سے جعلی کھویا تیار کیاگیاتھا۔

پکڑےجانےوالےجعلی کھویا کا مالک فوڈسیفٹی ٹیموں کودیکھتےہی موقع سےفرار ہوگیا۔ڈیری پراڈکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزاء سے تیار اشیاء فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مارکیٹ میں اصل کھوئے کے نام پر جعلسازی کرنیوالوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے۔

صوبہ بھر میں عوام تک خالص، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اسی طرح سے بہاولپور میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ ،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمنٹل سٹور،جوس پوائنٹ پر کارروائی کرتےہوئے14ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا

اوراس کےساتھ ہی 5کلوایکسپائرڈمربہ کو تلف کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی کریانہ سٹورز اور بیف پلاو شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے22ہزارروپےکا

جرمانہ ناقص انتظامات اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکیاگیااوراس کےساتھ ہی 2کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف ہوٹل،تینٹ سروس شاپ،چکن شاپ اورسموسہ شاپ پر کارروائی کرتےہوئے

غیرمعیاری اشیاء پائے جانےپر29ہزار500روپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔

%d bloggers like this: