دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

مہم میں ایک کروڑ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ مہم 29 مئی تک جاری رہے گی۔

مہم میں ایک کروڑ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔

انتہائی خطرے سے دوچار یوسیز کی میپنگ مکمل کرلی گئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا۔صوبے بھر میں تقریبا ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھاصوبے میں دو سال سے پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

صوبے میں ایک کروڑ کے قریب بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائے گے
وزیر صحت سندھ

چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل راجپوت نے بتایا کہ پولیو مہم 23سے 29مئی تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران سیکیورٹی کے فرائض پولیس اور رینجرز دے رہے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ
سندھ بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران پچتھر ہزار وویکسینیٹر اور سپروائزر حصہ لے رہے ہیں۔

About The Author