دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یارخان

سابق وزیر اعظم عمران خان آپ کی ریاست مدینہ کے دور میں بوڑھی بیوہ اور اس کے یتیم بچوں کی 46ایکڑ 6کنال زمین کی مستاجری کی رقم روک لی گئی اور زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا گیا.

یہ ظلم و زیادتی آپ کی کابینہ کے طاقت ور وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور اُس کے چھوٹے بھائی سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی آشیر باد اور زیر سرپرستی ہوا ہے.

متاثرہ و مظلوم بیوہ خاتون شاہدہ تسنیم درانی اور یتیم لڑکی حنا خورشید درانی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ

سابق وزراء مخادیم میانوالی قریشیاں کے لاڈلے فرنٹ مین و ناجائز قبضہ گیر رشید خان کورائی سے ہماری مستاجری کی رقم دلائی جائے اور زمین واپس کرائی جائے.رشید کورائی ناجائز قبضہ گیر، جعل ساز اور انتہائی سفاک قسم کا آدمی ہے.

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار کا پالتو ہے. حنا خورشید درانی نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ ہر جگہ انصاف کی بات کرتے ہیں. خدارا آپ ہمیں بھی انصاف دلائیں ہماری زمین قبضہ گیروں سے واپس کرائیں.

ہماری زمین موضع محمد پور قریشیاں، چک76این پی تھانہ کوٹسمابہ تحصیل و ضلع رحیم یارخان میں واقع ہے.

آپ مخدوم خسرو بختیار سے صرف اتنا پوچھیں کہ آپ کے چہیتے رشید کورائی کے پاس زائد از ملکیت اضافی زمین کس کی ہے. ہمارا رشید کورائی کے ساتھ تحریری مستاجری نامہ اور لین دین کا ریکارڈ موجود ہے

حنا خورشید درانی اور شاہدہ تسنیم درانی نے مزید کہا کہ آپ 20مئی کو سرائیکی وسیب کے مرکز ملتان آزادی مارچ جلسہ کرنے آ رہے ہیں. ہمیں بھی قبضہ گیروں اور ان کی غنڈہ گردی سے آزادی اور نجات دلائیں. ہماری خواہش ہے کہ ہم نہتی مظلوم خواتین

آپ کے ملتان کے جلسہ عام میں آ کر آپ کواپنی فریاد اور زمین کی تمام دستاویزات پیش کریں. ناجائز قبضہ گیروں کی جعل سازی ثابت ہوئی اورایف آئی آر بھی درج ہوئی مگر ضلع رحیم یارخان میں خسرو راج کی وجہ سے ہمیں حق نہ مل سکا.

عمران خان صاحب اب آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ ناجائز قبضہ گیروں اور اُن کے سرپرستوں کا ساتھ دیتے ہیں یا ہم مظلوم خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف نوٹس لیتے ہیں.

ہمارے ساتھ زیادتی آپ کے دور میں اور آپ کی پارٹی کے وزراء مخادیم بھائیوں نے کی ہے.

آپ کے دیئے ہوئے سبق کے مطابق ہم ظلم کے خلاف خاموش ہرگز نہیں بیٹھیں گی.ہر جگہ اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے.

کسی کو طاقت اور غنڈہ گردی کے بل بوتے پر اپنی قیمتی جائیداد ہضم نہیں کرنے دیں گی.

عمران خان ہم 20مئی کو ملتان میں آپ کااستقبال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.کیا ہمیں چیخنے چلانے اور خلقِ خدا کو یہ بتانے کا حق حاصل ہے کہ

ہم بتا سکیں پی ٹی آئی سرائیکی وسیب جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے ہمارے ساتھ کیا ظلم کیا ہے اور اب کیا کردار ادا کر رہا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

رحیم یارخان

سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے

شور کوٹ ضلع جھنگ کے زمینداروں انجینئر محمد طیب سیال، اویس الرحمن سیال سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وفاقی حکومت کا سولر پینلز پر سے سیل ٹیکس ختم کا فیصلہ خوش آئند ہے. اس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی.

کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز لگانے میں آسانی ہو جائے گی.حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمدت پر پابندی لگا کر اچھا معاشی فیصلہ کیا ہے.

اس سے جہاں زرمبادلہ کی بچت ہوگی وہاں مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء کا استعمال بڑھنے سے قومی انڈسٹری کا بڑا فائدہ ہوگا. جام ایم ڈی گانگا اور طیب سیال نے مزید کہا کہ حکومت کا زرعی اجناس و اشیاء کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ

زراعت اور کسان دشمن ہے.حکومت مکئی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے.آموں کی برآمدات بڑھانے کے لیے برآمدکندگان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں

بیرون دنیا میں نئی منڈیاں تلاش کی جائیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے درآمدات کو کم سے کم کرنا اور برآمدات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنی ہوگی. حاجی نذیر احمد کٹپال اور اویس الرحمن سیال نے کہا کہ

حکومت زراعت اور کسانوں پر رحم کرے.کسانوں کو ان کی فصلات کے جائز ریٹس ملنے چاہیئے.زرعی ٹیوب ویلز کا ٹیرف اور کھادوں کے ریٹ کم کیے جائیں.ایک طرف کسانوں کو زرعی لوازمات مہنگے دیئے جا رہے ہیں

دوسری طرف کسانوں سے ان کی فصلات جبرا یا استحصالی ہتھکنڈے استعمال کرکے کم نرخوں پر خریدی جا رہی ہیں.گندم کی مثال ہم سب کے سامنے ہے جس کا اعتراف وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے

خود اپنی پریس کانفرنس میں یہ کہہ کر چکے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت4000روپے من ہے ہم نے اپنے کسانوں سے گندم2200روپے من میں خریدی ہے. یہ وطن کے کسانوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے.

تخت لاہور ملک کے فوڈ باسکٹ سرائیکی وسیب کی نہروں کی بندش سے بھی گریز کرے. یہاں فصلات اور حیوانات پانی کے لیے ترس رہے ہیں.

سرائیکی وسیب کا نہری پانی کا حصہ علیحدہ کیا جائے. پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز تعمیر کیے جائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــرحیم یار خان

( سٹاف رہورٹر)

معروف کالم نگار ۔سرائیکی شاعر اور نیشنل کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے چیرمین تحسین بخاری کاعوامی مسلم لیگ کے چیرمین شیخ رشیداحمد سے ٹیلی فونک رابطہ ۔

تحسین بخاری نے انھیں سرائیکی عوام کے تحفظات سے آگاہ کرتے ھوے بتایا کہ ایک تو پی ٹی آئ نے سرائیکی قوم سے سرائیکی صوبے کا کیا گیا

وعدہ نہیں نبھایا دوسرا پی ٹی آئ کی قیادت اپنی تقریوں میں سرائیکی وسیب کو جنوبی پنجاب کہ کر پکارتی ھے

جسے سرائیکی قوم گالی کے مترادف تصور کرتی ھے۔ ملتان جلسے میں جنوبی پنجاب کی بجائے سرائیکی وسیب کا لفظ استعمال کیا جاے تاکہ

سرائیکی عوام کی دل آزاری نا ھو ۔جس پر شیخ رشید احمد نے پوری توجہ سے بات سننے کے بعد کہا کہ

میں یہ تحفظات آج ہی چیرمین تحریک انصاف عمران خان صاحب کے سامنے رکھتا ھوں

اور اگلی میٹنگ میں سرائیکی عوام کے ان تحفظات کو باقاعدہ ڈسکس بھی کیا جائے گا ۔

.

About The Author