دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ بھر میں اسہال اور پیچش کے مریضوں میں اضافہ

سندھ بھر کے اسپتالوں سے ایک روز میں پانچ ہزار ، چھ سو ،پینتیس کیس رپورٹ ہوئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک روز میں اسہال اور پیچش کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق صوبہ میں اسہال اور پیچش کے پھیلتے امراض پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

سندھ بھر کے اسپتالوں سے ایک روز میں پانچ ہزار ، چھ سو ،پینتیس کیس رپورٹ ہوئے۔

پانچ سال سے کم عمر کے دو ہزار ، چارسو ، تین بچوں میں اسہال کے کیسز سامنے آئے۔

پانچ سال سے بڑی عمر کے دو ہزار،چھ سو، گیارہ بچوں میں اسہال کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں ایک روز کے دوران اسہال کے ایک ہزار، نو سو ، بائیس اور پیچش کے دوسو پچھتر کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق پانچ ماہ کے دوران ہیضے کے دوسو چوالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

About The Author