نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہنگائی کا راج : سبزیاں پھل مرغی کا گوشت،، عام شہری کی قوت خرید سے باہر

مہنگائی کے ساتھ ساتھ دکانداروں کے منہ مانگے دام،، شہریوں کیلئے سبزیاں اور پھل خریدنا مشکل ہو گیا

مہنگائی کا راج ختم ہوا نہ ہی گراں فروشی کا سلسلہ تھم سکا،، سبزیاں ہوں،، پھل یا پھر مرغی کا گوشت

عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو چکا،، شہری کہتے ہیں سرکاری نرخنامے پر اشیائے ضروریہ دستیاب نہیں

عوام کی مشکلات برقرار،، مہنگائی کے ساتھ ساتھ دکانداروں کے منہ مانگے دام،، شہریوں کیلئے سبزیاں اور پھل خریدنا مشکل ہو گیا

سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو ستائیس روپے جبکہ مارکیٹ میں چالیس روپے کلو ہے، پیاز پینسٹھ کے بجائے اسی، ٹماٹر اڑسٹھ کی جگہ نوے سے ایک سو

ادرک ایک سو پینسٹھ کے بجائے دو سو، ٹینڈے دیسی اٹھہتر کے بجائے ایک سو روپے کلو ہیں

دیگر سبزیاں بھی سرکاری نرخنامے کے برعکس بیس سے تیس روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہیں

مارکیٹ میں پھل بھی من مانی قیمتوں پر بیچے جا رہے ہیں،، سیب دو سو ساٹھ کے بجائے تین سو

خوبانی ایک سو چالیس کی جگہ دو سو، فالسہ ایک سو پچاس کے بجائے دو سو روپے کلو ہے
کوئی چیز سرکاری نرخنامے کے مطابق نہیں، ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے

سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت چار سو چھتیس روپے مقرر کی گئی ہے

جبکہ فارمی انڈے ایک سو انسٹھ روپے فی درجن ہیں

About The Author