فرح خان و احسن جمیل کے آمدن سے زائد اثاثوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت،، نیب لاہور کو مختلف اداروں سے دونوں کے اثاثوں بارے جوابات موصول ہونا شروع ہو گئے۔۔۔
قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے اثاثوں بارے مختلف اداروں کو ایک سو سے زائد لیٹر ارسال کئے
ذرائع کے مطابق فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ ایس ای سی پی نے جمع کروا دیا، جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے
، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ بینک اکائونٹس کی معلومات کیلئے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے
جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہوگا انکو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گے، اکاونٹبیلٹی لاءکے سیکشن 19 کے تحت دونوں کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں
،، فرح خان لکے لیگل ایڈوائزر کے مطابق تیس جون دو ہزار اٹھارہ کو فرح خان کے اثاثے ستر کروڑ سولہ لاکھ باون ہزار تھے
جبکہ تیس جون دو ہزار اکیس تک اثاثوں کی مالیت پچھہتر کروڑ تئیس لاکھ ستر ہزار تھی، یوں تحریک انصاف کی حکومت میں
فرح خان کے اثاثوں میں صرف پانچ کروڑ سات لاکھ اٹھارہ کا اضافہ ہوا۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،