لاہور میں گاڑیوں کو سیاہ رنگ کا پیپر لگانے والی گاڑیوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے
مہم کے دوران اٹھارہ ہزار سے زائد گاڑیوں کو فی کس پچیس سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے
گاڑیوں پر غیر قانونی نیلی بتی، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور سیاہ پیپر لگانے والوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس ان ایکشن۔
کریک ڈائون کے دوران کالے شیشے والی اٹھارہ ہزار پانچ سو تینتالیس گاڑیوں کے مالکان کو پچیس سو روپے فی کس چالان ٹکٹس جاری کیے گئے
پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے پر پینسٹھ مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں
سی ٹی او منتظر مہدی (کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ،،، نمبر پلیٹ پر مقدمہ درج ہوتا ہے ،، کالے شیشے پر جرمانہ کیا جاتا ہے)
شہریوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کو سراہا ،، جنہوں نے سیاہ پیپرز
استعمال کئے،، وہ وجوہات دیتے رہے
شہری (میرے شیشے زیادہ بلیک نہیں ہیں سب کچھ نظر آتا ہے ،،، زیادہ گاڑیاں گزر جاتی ہیں )
پولیس حکام کے مطابق بلیک پیپر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے
اس سلسلے میں پانچ سو سے زائد دکانداروں کووارننگ لیٹرز جاری کیے جا چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،