نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محسن نقوی کی 75ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی

دنیائے ادب میں محسن نقوی کے نام سے شہرت حاصل کی

اردو ادب کے قادر الکلام، رومان اور درد بھی شاعری کے خالق، محسن نقوی کے چاہنے والے آج ان کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں،

شاعر اہل بیت کی زندگی پر لاہور سے عزیر

محسن نقوی کے نام سے شہرت پانے والے سید غلام عباس نے انیس سو سینتالیس میں ڈیرہ غازی خان میں جنم لیا،،

اور دنیائے ادب میں محسن نقوی کے نام سے شہرت حاصل کی،، انیس سو انہتر میں پہلا مجموعہ کلام بند قبا اس وقت شائع ہوا جب وہ جامعہ پنجاب میں ایم اے اردو کے طالب علم تھے

اردو شاعری میں محسن نقوی کی حیثیت مسلم ہے مگر مرثیہ اور ذکر اہلبیت ان کا خاص موضوع تھا،، یہی وجہ ہے کہ واقعہ کرب و بلا پر عظیم شاعر کے کلام کو سند کا درجہ دیا جاتا ہے

محسن نقوی نے کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور اثاثے میں دیرپا اثر رکھنے والا کلام چھوڑا، ان کی تصانیف میں عذاب دید

خیمہ جان،، برگ صحرا،، طلوع اشک،، حق کربلا اور رخت شب نمایاں مقام کی حامل ہیں،، جن میں محسن نقوی نے نادر خیالات کو اس طرح شعر کے قالب میں ڈھالا ہے کہ پڑھنے والے دنگ رہ جائیں

انیس سو چورانوے میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا

پندرہ جنوری انیس سو چھیانوے کو لاہور میں امن دشمنوں نے فائرنگ کر کے محسن نقوی کی زندگی کا خاتمہ کر دیا

یہ آفتاب فن غروب تو ہو گیا مگر اپنے خوب صورت کلام کی بدولت ادب میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا

About The Author