مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی شاعر آشو لعل کے بعد مستنصر حسین تارڑکا بھی ایوارڈ لینے سے انکار

ایسا متنازعہ ایوارڈ وصول کرنا تخلیقی خودداری کے منافی ہے، مستنصر حسین تارڑ

سرائیکی شاعر آشو لعل کے بعدمعروف ناول نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھی "کمال فن” ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا

 پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی جانب سے مستنصر حسین تارڑ کو "آدھا” ایوارڈ دینے کا علان کیا گیا تھا

 نصف ایوارڈ کا اعلان سرائیکی شاعر ڈاکٹر آشو لعل کے لئے کیا گیا تھا

 ڈاکٹر آشو لعل پہلے ہی ایوارڈ لینے سے انکار کر چکے ہیں

 ایوارڈ کی بیس اکیس سالوں کی تاریخ میں کبھی بھی کسی کو آدھے ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا، مستنصر حسین تارڑ

 ایسا متنازعہ ایوارڈ وصول کرنا تخلیقی خودداری کے منافی ہے، مستنصر حسین تارڑ

 کمال فن ایوارڈ کے کیش پرائس کی رقم دس لاکھ روپے ہے

%d bloggers like this: