دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب عدالت ،آصف ہاشمی سمیت آٹھ ملزمان بری

دونوں ریفرنسز میں متروکہ وقف املاک بورڈ میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا الزام تھا،

احتساب عدالت لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے

سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو غیر قانونی بھرتیوں کے دو ریفرنسز سے بری کر دیا

احتساب عدالت نے آصف ہاشمی سمیت آٹھ ملزمان کو بری کیا

دونوں ریفرنسز میں متروکہ وقف املاک بورڈ میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا الزام تھا

عدالت نے قرار دیا کہ نیب آصف ہاشمی کیخلاف اپنے کیسز ثابت نہیں کر سکا، آصف ہاشمی

پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مختلف سیٹوں پر سات سو ستتر افراد کو بھرتی

کرنے کا الزام تھا، دوسرے ریفرنس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی

اداروں میں نو سو پچاس افراد کی بھرتی کا الزام تھا۔۔۔

About The Author