دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹر محمد عامر نے ایک بار پھر ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی

دو سال بعد کاوئنٹی چمپئن شپ میں باقاعدہ طور پر ریڈ بال کرکٹ کھیلتے نظر آئینگے

کرکٹر محمد عامر نے ایک بار پھر ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی

دو سال بعد کاوئنٹی چمپئن شپ میں باقاعدہ طور پر ریڈ بال کرکٹ کھیلتے نظر آئینگے ،،، فاسٹ باولر نے گلوسٹر شائر کاوئنٹی سے معاہدہ بھی کرلیا ہے

دو ہزار انیس میں انگلینڈ کی سرزمین پر ریڈ بال کرکٹ کو خیر باد کہنے والے قومی کرکٹر ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کی ہی سرزمین سے ریڈ بال کرکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں

نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث محمد عامر آئندہ کاوئنٹی چمپئن دو ہزار بائیس کے آخری تین میچوں میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے دکھائی دینگے

محمد عامر نے آخری مرتبہ دو سال قبل اگست میں اسیکس کاوئنٹی کی نمائندگی کرتے فور ڈے میچ کھیلا تھا

نوجوان فاسٹ باولر نے کاوئنٹی کرکٹ میں واپسی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا بھی عندیہ دیا ہے

ایک بیان میں کرکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فٹیگ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لی تھی

اگر پاکستان سے دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا

محمد عامر نے چھتیس ٹیسٹ میچوں میں تیس عشاریہ سنتالیس کی اوسط سے ایک سو انیس وکٹیں حاسل کررکھی ہیں

محمدعامر نے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس کے نارواں رویے اور

سابقہ بورڈ کی نامناسب سلوک کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

About The Author