مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ،اسحقاق کمیٹی کے خلاف آئی جی پنجاب کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ڈپٹی سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کرنے کی بجائے پولیس کو کیوں طلب کیا

لاہور ہائیکورٹ ایم اپی ایز کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر اسحقاق کمیٹی کے خلاف آئی جی پنجاب کی درخواست پر سماعت

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل تلافی ہے، وکیل سیکرٹری اسمبلی

اسمبلی کی استحاق کمیٹی کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری نے آئی جی کو خط لکھا،وکیل سیکرٹری اسمبلی

ڈپٹی سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کرنے کی بجائے پولیس کو کیوں طلب کیا، وکیل سیکرٹری اسمبلی

عدالت نے منصفانہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی. وکیل سیکرٹری اسمبلی

پولیس پریشر ڈالنے کے لئے اسمبلی کے اندر داخل ہوئی. وکیل سیکرٹری اسمبلی

ڈپٹی سپیکر نے خط کے ذریعے انفارمیشن مانگی ہے. وکیل سیکرٹری اسمبلی

الیکشن سے قبل اسمبلی تقدس پامال کیا گیا. وکیل درخواست گزار

پولیس نے آئین پر عملدرآمد کروانے کی بجائے پامالی کی. وکیل سیکرٹری اسمبلی

درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے. وکیل سیکرٹری اسمبلی

آپ نے کیس میں حکومت پنجاب کو فریق نہیں بنایا. عدالت کا استفسار

درخواست گزار کے وکیل شمیم الرحمان ملک نے فوری حکومت پنجاب کو درخواست میں فریق بنا لیا

جسٹس شجاعت علی خان، نے آئی جی پنجاب ہولیس راؤ سردار علی کی درخواست پر سماعت کی

آئی جی پنجاب کی جانب سے آے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی پیش ہوئے

آئی جی پنجاب کی درخواست میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے

ڈپٹی سیکرٹری نے پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر وضاحت مانگی ہے، وکیل درخواست گزار

ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اراکین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی شکایت کا ریکارڈ بھی مانگا ہے، وکیل درخواست گزار

ڈپٹی سیکرٹری نے بلاجواز اور بلااختیار تفصیلات مانگیں.وکیل درخواست گزار

ڈپٹی سیکرٹری کو ڈپٹی سپیکر پہلے ہی معطل کر چکے ہیں،وکیل درخواست گزار

پولیس نے ڈپٹی سپیکر کی درخواست پر اپنے فرائض قانون کے عین مطابق ادا کئے، وکیل درخواست گزار

لاہورہائیکورٹ نے وزارت اعلی انتخاب میں پولیس کو ڈپٹی سپیکر کیساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا تھا، وکیل درخواست گزار

عدالت طلبی کا خط غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے. استدعا

عدالت خط کی روشنی میں اسکے خلاف ممکنہ انتقامی کارروائی روکنے کا حک١م دے.. استدعا

%d bloggers like this: