اربوں روپے کی لاگت سے لاہور میں بنائی گئی میٹرو بس سروس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث تین کروڑ کی مشینری اور اشیاء چوری کرلی گئیں
ٹیوب لائٹس، سٹریٹ لائٹس، بجلی کی کیبلیں اور برقی زینوں کی پلیٹس سمیت دیگر اشیاء مختلف اسٹیشنز سے چوری ہوئیں
جرائم پیشہ افراد نے میٹروبس سروس کو بھی نہ چھوڑا
شاہدرہ سے گجومتہ تک مختلف میٹرو اسٹٓیشنز پر لگی مشینری اور بجلی کا سامان چوری کرلیا گیا
شاہدرہ، داتادربار، ایم اے او کالج، قرطبہ چوک، اچھرہ، گجومتہ ، چونگی امر سدھو اسٹیشنز پر لگی ٹیوب لائٹس، پنکھے، انرجی سیور اور برقی زینوں کی پلیٹس چوری کی گئیں۔
مختلف اسٹیشنز کے گرد لگائی گئیں سٹریٹ لائٹس اورہزاروں روپے مالیت کی بجلی کی تاریں بھی چورلے اڑے۔
شہری کہتے ہیں کہ حکومت عوامی منصوبے کا خیال کرکے اور اسکی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔
شہری (بہت ہی برا حال ہے ، یہ منصوبہ عوام کے پیسوں سےبنا ہے اگر اسی طرح چیزیں چوری ہوتی رہیں تو ایک دن میٹروکو بند کرنا پڑے گا)
جی ایم میٹرو بس سروس عزیر شاہ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران میٹرو بس کی تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا
جس میں سے اڑھائی کروڑ روپے سکیورٹی کمپنی سے ریکور کرلیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،