نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیدائش کے بعد ماں کا دودھ بہترین غذا بھی ہے اور دوا بھی، ماہر امراض اطفال

ماہرین امراض اطفال نے زور دیا ہے کہ پیدائش سے لیکر دو سال تک بچوں کو ہر صورت ماں کا دودھ ہی فراہم کیا جائے

پیدائش کے فوری بعد بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ماں کا دودھ بہترین دوا ہے

پاکستان پیڈیارٹک ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کو بغیر کسی وجہ کہ والدین کو ڈبے کا دودھ نا لک

بدلتے موسم میں بچوں کے ڈائریا یعنی اسہال سے بچاؤ کے لیے ابلا ہوا پانی فراہم کرنے کے ساتھ صفائی کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے

پیدائش کے بعد ماں کا دودھ بہترین غذا بھی ہے اور دوا بھی

ماہرین امراض اطفال نے زور دیا ہے کہ پیدائش سے لیکر دو سال تک بچوں کو ہر صورت

ماں کا دودھ ہی فراہم کیا جائے،، نوکری پیشہ خواتین دودھ بھی چوبیس گھنٹوں تک دودھ کو محفوظ کرکے رکھ سکتی ہیں

 ڈاکٹر در شہوار، ماہر امراض اطفال

ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سلیم پریانی کے مطابق ڈاکٹرز ڈبے کے دودھ کے استعمال کا مشورہ نا دیں

اس حوالے سے پاکستان پیڈیارٹک ایسوسی ایشن نے قراداد بھی منظور کی ہے

ماں جس قدر بریسٹ فیڈنگ کرائے گی بچہ اس قدر دودھ پینے کا عادی ہوسکے گا
ڈاکٹر سلیم پریانی ، ماہر امراض اطفال

ماہرین کے مطابق بدلتے موسم کے باعث بچوں میں ڈائریا اور نمونیا کے مرض میں اضافہ ہوا ہے

ایسے میں والدین کو پانی ابال کر پلانے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی رکھنا ہوگا
ڈاکٹر در شہوار

ماہرین کے مطابق نومولود کچھ کھا نہیں سکتے

ایسے میں یرقان سمیت مختلف بیماریوں کی سب سے پہلی ویکسنیشن ماں کے دودھ میں ہی پوشیدہ ہے

About The Author