کراچی میں شدید گرمی کے باوجود لائن لاسز کو جواز بنا کر رہائشی علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی میں اضافے کے بعد لوڈ شیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے
کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے بعد تین سو میگا واٹ کے شارٹ فال میں کمی واقع ہوئی ہے
اور لوڈ شیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے ۔۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں اب صرف پالیسی لوڈ شیڈنگ جاری ہے
جس کا انحصار علاقائی نقصانات اور چوری کی شرح پر ہے ۔۔ چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول رجسٹرڈ صارفین کو
ایس ایم ایس کے زریعے بھیج دیا جاتا ہے ،
کے الیکٹرک کا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور صارفین کو مزید معلومات سے آگاہ کر رہا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،