وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چالیس روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لئے 46 کروڑ بیس لاکھ کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔۔
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی تجویز پر ملک بھر میں کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی ہے ۔۔
وزیر اعلی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیڑھ سال میں گزشتہ پانچ سال کا کام کرنا ہے ۔۔
تحریک انصاف معاشرے میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ کوئی انہیں بتائے کہ وزیر اعظم کی کوئی مدت نہیں ہوتی۔ مدت اسمبلیوں کی ہوتی ہے ۔۔
مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ
ساڑھے 3 سال میں فون پر ایک بار بات ہوئی وہ بھی اتنی خوشگوار نہیں ہوئی تھی میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں
ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ سانحہ میہڑ کے بعد افسران کے خلاف کاروائی کی ہے۔
لاڑکانہ کے لئے اسپتال اور دیگر اضلاع کے لئے فائر ٹینڈرز کی اسکیمیں منظور کر لی گئیں ہیں ۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔۔
مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ
ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کررہے ہیں تاکہ ہم جو سیف سٹی والا پروجیکٹ ہے
جو التوا کا شکار ہے اس کوہم کچھ تیز کرسکیں جہاں جہاں دشواریاں ہیں وہاں سے این او سیز مل جائیں
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے متحدہ سے فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی۔
بلدیاتی قانون میں ترامیم اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الگ الگ باتیں ہیں۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،