برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ ، موسیقی میں نئے رموز متعارف کرانے والے استاد بڑے غلام علی خان کو مداحوں سے بچھڑے چون برس بیت گئے،
، عظیم موسیقار نے جو راگ گایا وہ موسیقی کے افق پر امر ہو گیا ۔
دل میں گھر کرنے والی میٹھی آواز اور پختہ سروں کے مالک،، پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد بڑے غلام علی خان دو اپریل انیس سو دو کو قصور میں پیدا ہوئے
انہوں نے اپنے والد استاد علی بخش اور چچا استاد کالے خان پٹیالہ والے سے موسیقی کی تربیت حاصل کی
استاد بڑے غلام علی خاں نے کلاسیکی موسیقی کو نئے اسلوب سے آشنا کیا،، بہرام خانی گائیکی
راگِ بہنگ، خیال، ایک تال، راگِ درباری اور راگِ ملہار پر بھی کمال دسترس حاصل تھی،، یہی وجہ ہے کہ انہیں استاد اعظم کے نام سے جانا جاتا ہے
معروف کلاسیکل گلوکار سجاد طافو کہتے ہیں کہ استاد بڑے غلام علی خان نے کلاسیکل موسیقی میں متعدد رموز متعارف کرائے
سجاد طافو بڑے غلام علی کا گانا گاتے ہوئے
سجاد طافو موسیقار و گلوکار ۔۔ موسیقی کی دنیا میں بڑے غلام علی خان کا نام لازوال ہے، ان کے سر آج بھی فن موسیقی کے میدان میں زندہ ہیں
پچیس اپریل انیس سو اڑسٹھ کو فن کا یہ شہنشاہ موسیقی کے چراغ روشن کرکے حیدرآباد دکن میں جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،