دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور قومی ترانے سے ہوا۔

چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پر مبارکباد دی۔

About The Author